Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

ایران تنازع، متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی

India suffers heavy losses in Pakistani cyber operation, critical infrastructure destroyed | Baaghi TV
مصنف:

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی، ایک دن میں 6 لاکھ 40 ہزار سائبر حملے ریکارڈ کیے گئے۔


اماراتی حکام کے مطابق سائبر حملہ آوروں نے پیٹرولیم، گیس، بجلی، پانی اور بینکنگ سمیت اہم شعبوں کو نشانہ بنایا۔حکام کا کہنا ہے کہ سائبر حملوں کے پیش نظر اماراتی سائبر سکیورٹی کونسل نے کمپنیوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے، جبکہ اپریل میں سائبر حملوں کی تعداد 8 لاکھ تک پہنچ گئی تھی۔اماراتی حکام کے مطابق سائبر حملے جنگ کا نیا ہتھیار بن چکے ہیں، جبکہ 85 فیصد سے زائد سائبر حملے صارفین کی غلط کلک سے شروع ہوتے ہیں۔ سائبر حملہ آور کئی ماہ تک خاموش رہنے کے بعد بھی کارروائی کرسکتے ہیں۔

رسائی کے اختیارات

Size: NORMAL