اسرائیلی انتخابات کے غیر واضح نتائج، شیکل کی قدر میں 2 فیصد کمی، اسٹاک مارکیٹ اور بانڈز بھی گر گئے

اسرائیل میں انتخابات کے غیر واضح نتائج کے باعث مالیاتی منڈیوں میں منفی رجحان دیکھا گیا، جہاں اسرائیلی کرنسی شیکل کی قدر میں تقریباً 2 فیصد کمی ہوئی جبکہ اسٹاک مارکیٹ اور بانڈز کی قیمتیں بھی گرگئیں۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اسرائیلی شیکل ڈالر کے مقابلے میں کمزور ہوکر 3.1185 کی سطح پر آگیا۔ اس گراوٹ کے باعث شیکل گزشتہ 16 ماہ کے دوران اپنی بدترین یومیہ کارکردگی دکھانے کی جانب گامزن ہے۔
تل ابیب اسٹاک مارکیٹ کا اہم بینچ مارک انڈیکس بھی تقریباً 3 فیصد گر گیا، جبکہ بانڈز کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔
کیپٹل اکنامکس کے چیف ایمرجنگ مارکیٹس اکانومسٹ ولیم جیکسن نے رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی مالیاتی منڈیوں نے انتخابی نتائج پر منفی ردعمل ظاہر کیا ہے۔
خیال رہے کہ اسرائیلی انتخابات میں کسی بھی سیاسی اتحاد کی واضح اکثریت سامنے نہ آنے کے باعث حکومت سازی کے حوالے سے غیر یقینی صورت حال پیدا ہوگئی ہے، جس کے اثرات اسرائیل کی مالیاتی منڈیوں پر بھی مرتب ہورہے ہیں۔
مزید پڑھیں





