Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

سعودی عرب میں امریکی شہریوں کو فوری انخلا کی ہدایت

IMG_1319


سعودی عرب میں امریکی سفارت خانے نے ملک میں موجود امریکی شہریوں کو فوری طور پر سعودی عرب چھوڑنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
سفارت خانے کے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی شہری کمرشل پروازوں کے ذریعے جلد از جلد ملک سے روانہ ہو جائیں، کیونکہ سعودی فضائی حدود میں میزائل اور ڈرون حملوں کے خطرات میں اضافہ ہو رہا ہے۔
‎بیان کے مطابق ریاض، جدہ اور دمام کے ائیرپورٹس بدستور فعال ہیں اور شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقامی وارننگ سسٹم اور حکومتی ہدایات پر مکمل عمل کریں۔
‎امریکی حکام نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ضروری ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے محفوظ رہا جا سکے۔