اتوار، 1 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

ایران میں پاکستانی سفیر سے متعلق وائرل ویڈیو بے بنیاد قرار


تہران میں پاکستانی سفارت خانے نے ایران میں تعینات پاکستان کے سفیر عمران احمد صدیقی سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو اور اس حوالے سے گردش کرنے والے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد اور حقائق کے منافی قرار دیا ہے۔

پاکستانی سفارت خانے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سفیر عمران احمد صدیقی کے بارے میں سوشل میڈیا اور دیگر حلقوں میں بعض خبریں گردش کر رہی ہیں، جن کا سفارت خانے نے نوٹس لیا ہے۔ سفارت خانے نے ان اطلاعات کی واضح اور دوٹوک الفاظ میں تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ رپورٹس مکمل طور پر بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہیں، جبکہ ان میں کوئی صداقت نہیں ہے۔