کفایت شعاری اقدامات بے اثر، وفاقی حکومت کے اخراجات میں 28.21 فیصد اضافہ

مصنف:
اسلام آباد: کفایت شعاری کے اقدامات کے باوجود وفاقی حکومت کے امور چلانے کے اخراجات رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 28.21 فیصد بڑھ گئے۔
وزارت خزانہ کی دستاویزات کے مطابق جولائی سے ستمبر 2026 کے دوران وفاقی حکومت کے انتظامی اور روزمرہ امور پر 206 ارب 64 کروڑ روپے خرچ کیے گئے، جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یہ اخراجات 161 ارب 18 کروڑ روپے تھے۔دستاویزات کے مطابق وفاقی وزارتوں، ڈویژنز اور سرکاری اداروں کے آپریشنل اخراجات، تنخواہوں، انتظامی امور اور دیگر مدات میں ہونے والے اخراجات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق وفاقی حکومت نے مالی سال 2026-27 کے دوران حکومتی امور چلانے کے اخراجات کا مجموعی ہدف ایک ہزار 71 ارب روپے مقرر کر رکھا ہے، جبکہ رواں مالی سال ان اخراجات میں مزید اضافے کا تخمینہ بھی لگایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں





