جمعرات، 15 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

وہ وقت دور نہیں جب ساروں کی سوشل میڈیا پر ویڈیوز آئیں گی،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

lahore high court
مصنف:

لاہورہائیکورٹ ،کیمرے لگی عینکوں پر پابندی کے لئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی


عدالت نے پندرہ روز میں اس معاملے پر تفصیلی پیش رفت رپورٹ طلب کرلی ،عدالت نے آئندہ سماعت پر کابینہ میں سمری سے متعلق پیش رفت رپورٹ بھی طلب کی ، ایڈیشنل سیکرٹری کامرس نےاستدعا کی کہ پندرہ دن کا وقت کم ہے ہمیں وقت کچھ اور دے دیں، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ یہ معاملہ بڑا حساس نوعیت کا ہے پندرہ دن میں کتنے گھنٹے ہوتے ہیں،کیمرے لگی عینکیں آسانی سے فروحت ہورہی ہیں بچوں سے جاکر پوچھو،وہ وقت دور نہیں جب ساروں کی سوشل میڈیا پر ویڈیوز آئیں گی،یہ سارے محکمے بے خبر سو رہے تھے کیا ان محکموں نے اجازت دے دی ہے ،کیا حکومت کو پتہ نہیں ملک میں کیا چل رہا ہے،یہ چیزیں ملک میں داخل ہوچکی ہیں ،


ایڈیشنل سیکرٹری کامرس نے کہا کہ آئی ٹی منسٹری ،پی ٹی اے اور وزرات داخلہ کے ساتھ رابطے میں ہیں ،اس معاملے پر کابینہ میں سمری جانی ہے مہلت دی جائے ،چیف جسٹس ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم نے حسنین العابدین کی درخواست پر سماعت کی ،عدالتی حکم پر ایڈیشنل سیکرٹری کامرس سلمان مفتی ،پی ٹی اے کی زونل افسر صادقہ طارق پیش ہوئیں ،ممبر کسٹم کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے اظہار ناراضگی کیا،وکیل کسٹم نے کہا کہ ممبر کسٹم کراچی میں ہے اور چیرمین ایف بی آر بھی ،عدالت نے آئندہ سماعت پر ممبر کسٹم کی کراچی میں سفری دستاویزات پیش کرنے کی ہدایت کردی ،وفاقی حکومت کی جانب سے رفاقت ڈوگر ایڈووکیٹ پیش ہوئے