یہ دل اب ترے ہجر کی اک ردا ہے،شاعرہ:سائرہ علی
نقطہ نظر
مصنف:
یہ دل اب ترے ہجر کی اک ردا ہے
محبت میں ملتا یہی بس صلہ ہے
جلا کر محبت میں خود کو ہی ہم نے
اندھیرے رخوں کو نیا رخ دیا ہے
پکارا ہے تم کو ہی ہر موڑ پر اب
ہواؤں میں گونجی ہماری صدا ہے
مرض یہ محبت کا ایسا ہے جس کی
نہ کوئی حقیقت، نہ کوئی دوا ہے
بھروسہ ہے ہم کو محبت پہ اپنی
ہمارا سہارا تو بس اک خدا ہے
سائرہ علی





