دھاندلی کیخلاف جے یو آئی کا احتجاج،پی پی اتنا ظلم کرے جتنا کل برداشت کرسکے،ترجمان

دھاندلی کیخلاف جے یو آئی احتجاج، پولیس کی شیلنگ، علامہ راشد سومرو بھی زخمی
0
86
rashid

انتخابی نتائج میں دھاندلی کے خلاف جمعیت علماء اسلام نے آج سندھ اسمبلی کے سامنے احتجاج کا اعلان کیا تھا تاہم راستوں کی بندش کی وجہ سے ابھی تک مظاہرین سندھ اسمبلی نہیں پہنچ سکے

جمعیۃ علماء اسلام صوبہ سندھ کےاحتجاجی کارواں پر شیلنگ اور پتھراؤ کیا گیا ہے،جے یوآئی سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو بھی زخمی ہو گئے،علامہ راشد محمود سومرو نےآئی جی سندھ سے فون پر گفتگو کی ہے اور اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا ہے،ترجمان جے یو آئی کا کہنا ہے کہ احتجاج کے دوران پارٹی رہنما راشد سومرو زخمی ہوئے ہیں، ان پر حملے کے ذمہ دار وزیر اعلیٰ اور آئی جی سندھ ہیں۔

جے یو آئی رہنما راشد سومرو کی قیادت میں احتجاج جاری ہے، پولیس کی جانب سے قافلے کو بار بار روکا گیا ہے، آنسو گیس کی شلینگ کی گئی ہے، ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کا کہنا ہے کہ جے یو آئی کے نہتے اور پرامن کارکنوں پر پولیس لاٹھی چارج اور شیلنگ قابل مذمت ہے ۔پی پی اتنا ظلم کرے جتنا کل برداشت کر سکے ۔اسلم غوری کا کہنا تھا کہ قوم کے ووٹ چوری کے بعد سینہ زوری کرنے والے اپنی اوقات میں رہیں ۔آج کراچی میں آمرانہ ادوار کی یاد تازہ کی جارہی ہے ۔جے یو آئی کارکنوں کے خون کا حساب لیں گے ۔

دوسری جانب علامہ راشد سومرو کا کہنا ہے کہ قافلہ ایک بار شاہراہ فیصل پر روک لیا گیا ، زرداری لیگ کے اشاروں پر چلنے والی سندھ پولیس کی جانب سے شیلنگ ، فائرنگ اور کارکنان پر پتھراؤ جاری ہے،ہم پر امن احتجاج کا حق رکھتے ہیں، کارکن تیار رہیں، جے یو آئی اس فسطائیت کا رد عمل پورے ملک میں دے گی۔ اعلی عدلیہ ہمیں پُرامن احتجاج کرنے سے روکنے پر نوٹس لے۔ پولیس غیر ضروری طور پر ہمارا راستہ کیوں روکے ہوئے ہے ۔سپریم کورٹ ، سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس صاحبان پولیس کیخلاف ایکشن لیں ۔کیا پرامن احتجاج میں حکومتی رکاوٹ بھونڈا اقدام نہیں ۔منظم دھاندلی کیخلاف جے یوآئی کا احتجاج جاری رہے گا ۔حلف اٹھالیا تو حکومتی امور کیسے چلائیں گے ۔ لاٹھی گولی کی سرکار ہم چلنے نہیں دیں گے ۔

گولیوں اور آنسو گیس کے شیل سے کتنے لوگوں کو روک سکتے ہو؟حافظ نعیم

سندھ اسمبلی کے قریب کسی بھی قسم کے جلوس اور احتجاجی مظاہروں پر پابندی
قبل ازیں نگران حکومت نے اجلاس سے قبل ریڈ زون میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کرتے ہوئے اسمبلی کی جانب جانے والے راستوں کو کنٹینر لگا کر مکمل طور پر بند کر دیا ہے،نگران وزیر داخلہ سندھ نریگیڈیئر (ر) حارث نوازکا کہنا ہے کہ آج 24 فروری کو سندھ اسمبلی اور اس کے اطراف سکیورٹی کے ٹھوس اقدامات کئے ہیں، شہر قائد کراچی میں دفعہ 144 نافذ ہے جس کے تحت سندھ اسمبلی کے قریب کسی بھی قسم کے جلوس اور احتجاجی مظاہروں پر پابندی ہے،کسی بھی قسم کی شرپسندی اور لاقانونیت کا مظاہرہ کرنے والوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، امن وامان کے قیام میں عوام، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائیں

سندھیانی تحریک اور عوامی تحریک کے 100 سے زائد کارکنان کو گرفتار کیا گیا ہے، ایاز لطیف پلیجو
قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو کا کہنا ہے کہ پولیس نے سندھیانی تحریک اور عوامی تحریک کے 100 سے زائد کارکنان کو گرفتار کرلیا، ہمارے کارکنان پر پولیس نے سخت تشددکیا ہے۔ گرفتار کیے جانے والوں میں قومی عوامی تحریک کے مرکزی جنرل سیکرٹری مظہر راہوجوبھی شامل ہیں، سندھیانی تحریک کی مرکزی صدر زینت سموں کو بھی پولیس نے کراچی پریس کلب سے گرفتار کیا ہے،ہمارے کارکنان کو آرٹلری میدان سمیت دیگر تھانوں میں منتقل کیا گیا ہے

پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن،یہ دھاندلی نہیں دھاندلا ہوا ہے،مریم اورنگزیب

 اسلامی شرعی احکامات کا مذاق اڑانے پر عمران نیازی کے خلاف راولپنڈی میں ریلی نکالی

ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

خاور مانیکا انٹرویو اور شاہ زیب خانزادہ کا کردار،مبشر لقمان نے اندرونی کہانی کھول دی

ریحام خان جب تک عمران خان کی بیوی تھی تو قوم کی ماں تھیں

Leave a reply