پیپلزپارٹی کی ہوا چل پڑی،اگلے انتخاب میں جیالے کامیاب ہوں گے،بلاول

پیپلزپارٹی کی ہوا چل پڑی،اگلے انتخاب میں جیالے کامیاب ہوں گے،بلاول

سابق صدرآصف زرداری اور بلاول بھٹو سے سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف کی ملاقات ہوئی ہے

ملاقات میں ملکی سیاسی،پنجاب میں پیپلزپارٹی کی تنظیمی صورتحال پربات چیت ہوئی پرویز اشرف نے پارٹی میں شمولیت کے خواہاں افراد سے متعلق آگاہ کیا ،اس موقع پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی ہوا چل پڑی،اگلے انتخاب میں جیالے کامیاب ہوں گے،ملک بھر سے مختلف پارٹیوں کے سیاسی رہنما رابطے میں ہیں،پیپلزپارٹی ملک کو بحرانوں سے نکالے گی عمران خان عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکے،پاکستان پیپلزپارٹی ملک میں اپوزیشن کی مضبوط اور ایک توانا آواز ہے،پاکستان پیپلزپارٹی نے ملک کے کونے کونے میں جاکر عوام دشمن پی ٹی آئی حکومت کو آئینہ دکھایا ہے

ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 30اگست کو جنوبی پنجاب کے دورے پر ملتان آئیں گے امکان ہے کہ وہ کم و بیش ایک ہفتہ تک بلاول ہائوس ملتان میں قیام کریںگے۔ اس دوران سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی بلاول بھٹو کو جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے سات ارکانِ قومی و صوبائی اسمبلی کا تحفہ دینگے اور ان کی ملاقات بلاول بھٹو سے کرائیں گے ۔

ذرائع کے مطابق ان ارکانِ اسمبلی میں جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں کے تحریک انصاف کے وہ ارکان جو آزاد حیثیت سے الیکشن جیتے تھے اور ن لیگ کے ارکان اسمبلی شامل ہیں اسی طرح دیگر اہم شخصیات بھی بلاول بھٹو سے ملاقات کے بعد پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرینگے

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کا آئندہ الیکشن کا ٹارگٹ جنوبی پنجاب ہوگا جس کی بلاول بھٹو خود نگرانی کرینگے اس سلسلے میں بلاول بھٹو نے پہلے ہی سید یوسف رضا گیلانی کو ٹارگٹ دے رکھا ہے یہی وجہ ہے کہ سابق وزیراعظم نے بلاول بھٹو کی ملتان آمد سے قبل اہم سیاسی شخصیات اورموجودہ و سابقہ ارکان اسمبلی سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے ۔

دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

شادی شدہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد ملزمان نے ویڈیو وائرل کر دی

وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا

کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے

لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

نوجوان جوڑے پر تشدد کیس، پانچویں ملزم کو کس بنیاد پر گرفتار کیا؟ عدالت کا تفتیشی سے سوال

Comments are closed.