پی پی کی پی ڈی ایم سے علیحدگی کے بعد مولانا کا اہم شخصیت سے رابطہ

0
36

پی پی کی پی ڈی ایم سے علیحدگی کے بعد مولانا کا اہم شخصیت سے رابطہ

پی ڈی ایم کے سربراہ پی ڈی ایم ٹوٹنے کے بعد بھی متحرک ہیں اور اہم شخصیات سے رابطے کر رہے ہیں

جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے رابطہ کیا ہے، مولانا فضل الرحمان نے نواز شریف کے ساتھ ملکی صورتحال پر بات چیت کی، دونوں رہنماؤں میں آئندہ کی تحریک اور پی پی اور اے این پی کے حوالہ سے بات چیت ہوئی، نواز شریف کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا رویہ اچھا نہیں رہا اسلئے اب اسکو ساتھ نہیں ملانا چاہئے جس پر مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جمہوری طاقتوں کا ایک ہونا ہی ہمارے مفاد میں ہے، مولانا فضل الرحمان نے نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان کا مہینہ گزر جائے اسکے بعد تحریک میں تیزی کریں گے لیکن یہ نہ ہو پی پی پہلے ہی ناراض ہے ،ن لیگ بھی مجھے راستے میں چھوڑ کر چلی جائے، مولانا فضل الرحمان نے نواز شریف کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کی ضمانت بھی ہو چکی ہے، پی ڈی ایم کے فیصلے اور اجلاسوں میں مریم نواز کی نمائندگی ہونی چاہئیے، شہباز شریف مصلحت والا رویہ رکھتے ہیں جس پر نواز شریف نے یقین دہانی کروائی کہ جیسا آپ چاہتے ہیں ویسا ہی ہو گا

اک زرداری سب پر بھاری،آج واقعی ایک بار پھر ثابت ہو گیا

مبارک ہو، راہیں جدا ہو گئیں مگر کس کی؟ شیخ رشید بول پڑے

ن لیگ دیکھتی رہ گئی، یوسف رضا گیلانی کو بڑا عہدہ مل گیا

گیلانی کے ایک ہی چھکے نے ن لیگ کی چیخیں نکلوا دیں

بلاول میرا بھائی کہنے کے باوجود مریم بلاول سے ناراض ہو گئیں،وجہ کیا؟

ندیم بابر کو ہٹانا نہیں بلکہ عمران خان کے ساتھ جیل میں ڈالنا چاہئے، مریم اورنگزیب

ن لیگ بڑی سیاسی جماعت لیکن بچوں کے حوالہ، دھینگا مشتی چھوڑیں اور آگے بڑھیں، وفاقی وزیر کا مشورہ

واضح رہے کہ پی ڈی ایم میں اختلافات پیدا ہو چکے ہیں ،سینیٹ میں پی پی نے ن لیگ کی مشاورت کے بغیر اپنا اپوزیشن لیڈر بنا لیا ہے جس سے پی پی پر ن لیگ ناراض ہے اور ن لیگ نے یوسف رضا گیلانی کو اپوزیشن لیڈر ماننے سے انکار کیا ہے، اب سینیٹ میں ن لیگ نے دیگر جماعتوں کے ساتھ ملکر الگ درخواست جمع کروا دی ہے

Leave a reply