پیپلز پارٹی نے ن لیگ کو بڑی پیشکش کر دی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی نے ن لیگ کو بڑی پیشکش کر دی

پیپلز پارٹی کے رہنما چودھری منظور نے کہا کہ ن لیگ قومی اسمبلی میں اکثریتی پارٹی ہے تو اپوزیشن لیڈر شہباز شریف ہیں ،پنجاب اسمبلی میں اکثریتی پارٹی ن لیگ تو حمزہ شہباز اپوزیشن لیڈرہیں،کے پی اسمبلی میں جے یو آئی ف اکثریتی پارٹی ہے تواپوزیشن لیڈر انکا ہے،بلوچستان میں بھی جے یو آئی ف بڑی پارٹی ہے تو اپوزیشن لیڈر ان کا ہے،سندھ میں پی ٹی آئی اکثریتی پارٹی ہے تو اپوزیشن لیڈر ان کا ہے،سینیٹ میں اس سے پہلے ن لیگ کی اکثریت تھی تو راجہ ظفرالحق تھے،ن لیگ اگرچاہتی ہے کہ اپوزیشن لیڈرکے اصول کوتبدیل کیا جائےتو ہم حاضر ہیں،اسکی ابتدا قومی اسمبلی میں شہبازشریف کوتبدیل کرکے پیپلزپارٹی کوبنا کر کی جائے،

جس ڈاکٹر کا سرٹیفیکٹ لگایا وہ امریکہ میں اور نواز شریف لندن میں،عدالت کے ریمارکس

اشتہاری ملزم کی درخواستیں کس قانون کے تحت سن سکتے ہیں،نواز شریف کے وکیل سے دلائل طلب

نواز شریف کی جیل میں طبیعت کیوں خراب ہوئی تھی؟ نئی میڈیکل رپورٹ میں اہم انکشاف

اشتہاری مجرم کی ضمانت منسوخی کی ضرورت ہے؟ نواز شریف کیس میں عدالت کے ریمارکس

نواز شریف کو مفرور بھی ڈکلیئر کر دیں تو تب بھی اپیل تو سنی جائے گی،عدالت

گرفتاری پہلے، مقدمہ بعد میں، مہذب ممالک میں کبھی ایسا دیکھا ہے؟ مریم نواز

واضح رہے کہ پی ڈی ایم میں اختلافات پیدا ہو چکے ہیں ،سینیٹ میں پی پی نے ن لیگ کی مشاورت کے بغیر اپنا اپوزیشن لیڈر بنا لیا ہے جس سے پی پی پر ن لیگ ناراض ہے ،پیپیلز پارٹی نے پی ڈی ایم سے استعفیٰ دے دیا ہے، اے این پی نے بھی پی ڈی ایم کو چھوڑ دیا ہے، پی ڈی ایم کور کمیٹی کا گزشتہ روز ایک اجلاس ہوا جس میں اے این پی اور پی پی کو شرکت کی دعوت ہی نہیں دی گئی تھی

Comments are closed.