پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا ساتواں ایڈیشن کل سے کراچی میں شروع ہو گا، جس کے لیے تیاریاں تقریباً مکمل کر لی گئی ہیں۔

باغی ٹی وی : افتتاحی میچ میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر محمد رضوان کی قیادت میں دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر بابراعظم کی ٹیم کراچی کنگز سے ٹکرائے گی دونوں ٹیمیں شام 7 بجے مدمقابل ہوں گی۔

ایونٹ کی تیاریاں اور سیکیورٹی انتظامات تقریباً مکمل کر لیے گئے ہیں جب کہ ٹیموں نے بھی بھرپور پریکٹس کی ہے۔

دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے سیکیور ببل چھوڑنے کی درخواست دی ہےمیڈیا ٹیم کے مطابق شاہد آفریدی کمر کی تکلیف میں مبتلا ہو گئے ہیں جبکہ ان کی سالی بھی انتقال کرگئی ہیں۔

پی ایس ایل 7 کیلئے بنائے جانے والے کمنٹری باکس میں آگ بھڑک اٹھی

واضح رہے کہ اس دوران ایونٹ کا پہلا مرحلہ کراچی میں کھیلا جائے گا این سی او سی کی ہدایات کے مطابق لیگ کے کراچی میں 25 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہے جبکہ لاہور میں دوسرے مرحلے کیلئے تعداد کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گاایونٹ کے 15 میچز کراچی جبکہ 19 میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹ میں ایچ بی ایل پی ایس ایل کا اہم کردار ہے دنیا کے بہترین کھلاڑی پاکستان کے پاس ہیں، پی ایس ایل سے نوجوانوں میں بہت اعتماد آیا ہے انہوں نے ایونٹ کے آج کے افتتاحی میچ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ملتان اچھی پلاننگ سے کھیلتی ہے، لیکن کراچی فیورٹ لگ رہی ہے۔

پی ایس ایل 7 میں بچوں میں کینسر اور چھاتی کے سرطان کے دن منائے جائیں گے

سابق کرکٹر سکندر بخت نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل نے تین سے چار سپر اسٹارز پاکستان کرکٹ کو دیئے ہیں پی ایس ایل میں دو سپر اسٹار بابر اور رضوان کا آج ٹاکرا ہے۔

ادھر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا 7واں سیزن جیتنے پر عمرہ ادائیگی کا اعلان سامنے آیا ہے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹیم کے ٹائٹل اسپانسر کے عہدیداروں نے کراچی میں ہونے والی تقریب میں بڑا اعلان کیا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پی ایس ایل 7 جیتے گی تو اسے عمرہ کی ادائیگی کروائی جائے گی۔

پاکستان کھیلوں سے محبت کرنے والا ملک ہے،مائیکل اوون

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر کا کہنا تھا کہ اس مرتبہ ٹیم ضرور کامیاب ہوگی عمر اکمل گزشتہ دنوں کوویڈ کا شکار تھے، جس کی وجہ سے پریکٹس میں حصہ نہ لے سکے، اب ان کا آئسولیشن مرحلہ مکمل ہوگیا ہے وہ جلد میدان میں نظر آئیں گے عمر اکمل کو پی ایس ایل میں سنجیدگی سے اپنا ٹیلنٹ دکھانا ہوگا تاکہ مستقبل کیلئے ان کی راہیں کھلی رہیں شاہد آفریدی سالی کے انتقال کی وجہ سے ببل سے باہر نکلے تھے۔

ایک اور اعزاز،آئی سی سی نے ون ڈے کرکٹر آف دی ایئربابر اعظم کو قراردے دیا

جبکہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے کہا ہے کہ کراچی میں جلد ہی ہائی پرفارمنس سینٹر تیار کرلیں گے لاہور قلندرز کے نائب کپتان کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا، شاہین آفریدی کپتان ہیں اور نوجوانوں کے لیے رول ماڈل ہیں کچھ غیرملکی پلیئرز پہنچ گئے، باقی ایک سےدو دن میں آجائیں گے، انٹرنیشنل پلیئرز کو پی ایس ایل کھیلنے کے لیے پابند کرنے یا نہ کرنے سے متعلق پی سی بی بہتر سمجھتا ہے۔

سی ای او لاہور قلندرز نے مزید کہا کہ کراچی میں جلد ہائی پرفامنس سینٹر تیار کرلیں گے، نوجوانوں کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کا پلیٹ فارم تیارکرلیا گیا ہے پی ایس ایل 7 کل سے شروع ہورہا ہے، ٹیم بہترین کھیل پیش کرے گی۔

Shares: