آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کی انتخابی ریلی پر حملہ ہوگیا

0
95

مظفرآباد:آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کی انتخابی ریلی پر حملہ ہوگیا،اطلاعات کے مطابق آزاد کشمیر انتظامات کے انعقاد میں 2 روز باقی ہیں، ایسے میں تمام سیاسی جماعتیں بھرپور انداز میں انتخابی مہم چلانے میں مصروف ہیں۔

اطلاعات کے مطابق آزاد کشمیرکے ان انتخابات کے لیے چند گھنٹوں بعد انتخابی مہم کا وقت ختم ہو جائے گا۔ انتخابی مہم کے خاتمے سے قبل تشویش ناک خبر موصول ہوئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کی انتخابی مہم پر مخالف جماعت کی جانب سے حملہ کیا گیا۔ پیپلز پارٹی کو خیرباد کہہ کر تحریک انصاف میں شامل ہونے والے عارف مغل کی جانب سے ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں ان کے صاحبزادے اور دیگر کارکن شریک تھے۔

اس دوران مخالف سیاسی جماعت کے کارکنوں نے ریلی پر گولیاں چلا دیں جس کے نتیجے میں عارف مغل، ان کے صاحبزادے سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے، جنہیں زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

Leave a reply