کشمیر میں بھارتی قبضے کیخلاف پی ٹی آئی کا سندھ میں ٹرین مارچ کا اعلان

0
32

کراچی: کشمیر میں بھارتی قبضے کیخلاف پی ٹی آئی کا سندھ میں ٹرین مارچ کا اعلان پاکستان تحریک انصاف نے سندھ میں بھی اطلاعات کے مطابق 5 اگست کو کشمیر میں بھارتی قبضے کے خلاف یوم استحصال منانے کا اعلان کردیا، کشمیر میں آرٹیکل 370 کے نفاذ کے خلاف کراچی سے سکھر تک ٹرین مارچ کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے 5اگست یوم استحصال کے حوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ظلم وستم اور کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کو 365 دن ہوچکے ہیں، ایک سال قبل ہٹلرمودی سرکار نے کشمیر میں آرٹیکل 370کا نفاذ کیا، 5 اگست کو یوم استحصال منائیں گے۔

حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام پر بھارت کی جانب سے ظلم و جبر کی داستانیں موجود ہیں، وزیر اعظم نے کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے لیے یوم استحصال منانے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے ہر اضلاع میں ریلیاں وتقاریرمنعقد کی جائیں گی، پی ٹی آئی کی جانب سے کراچی سے سکھرتک ٹرین مارچ نکالیں گے، ٹرین مارچ کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کرے گا۔

پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کا ہر شہری کشمیری عوام کے ساتھ شانہ بشانہ ہے، مودی ہٹلر کے کشمیر میں آرٹیکل370 کے نفاذ کے خلاف احتجاج کریں گے، بھارتی قبضے اور جارحیت کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائےگا

Leave a reply