جماعت اسلامی کا آج ہو گا بحریہ ٹاؤن کے خلاف شہر قائد میں دھرنا

0
46

جماعت اسلامی کا آج ہو گا بحریہ ٹاؤن کے خلاف شہر قائد میں دھرنا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بحریہ ٹاؤن کی جانب سے الاٹیز کے خلاف کیے جانے والے غیر قانونی اقدامات اوردیگر مسائل کے حل کے لیے آج جمعہ کو شام 4بجے بحریہ ٹاور طارق روڈ پر جماعت اسلامی کے زیر اہتمام متاثرہ الاٹیز احتجاجی دھرنا دیں گے۔

دھرنے سے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن اور متاثرین کے نمائندے خطاب کریں گے۔

جماعت اسلامی پبلک ایڈ کمیٹی اور بحریہ ٹاؤن متاثرین پر مشتمل ایکشن کمیٹی کے اجلاس میں ہونے والے احتجاجی دھرنے کے انتظامات اور تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور دھرنے کو بھر پور اور کامیا ب بنانے کے لیے مختلف تجاویز اور آرا کی روشنی میں اہم فیصلے اور اقدامات کیے گئے۔

سپریم کورٹ میں بحریہ ٹاؤن کی جمع ہونے والی رقم، وفاقی حکومت نے بڑا مطالبہ کر دیا

ملک ریاض کیس پر کس نے بات کرنے سے منع کیا؟ شیخ رشید نے بتا دیا

لندن میں بڑی کاروائی، پاکستانی شخصیت کی پراپرٹی منجمد، اثاثے ملیں گے پاکستان کو

ہم نے کوئی جرم نہیں کیا، سب کا پیسہ پاکستان آنا چاہئے، ملک ریاض بول پڑے

متاثرین کے نمائندوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دھرنے میں بھر پور شر کت کی جائے گی ، مسائل کے حل، اپنے حق اور انصاف کے حصول تک جدو جہد جاری رہے گی،عدالت عظمیٰ کی عائد کردہ رقم سے کئی گنا الاٹیز سے بٹورنے کی کوشش ہورہی ہے ، اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ پلاٹوں کی منسوخی،35فیصد ڈیولپمنٹ چارجز ،زبردستی پزیشن کے لیے مختصر وقت میں بھاری رقم کی ادائیگی پرمجبور کرنے سمیت دیگر غیر قانونی اقدامات فی الفور واپس لیے جائیں،متاثرین کے ساتھ روا رکھی جانے والی زیادتیوں کا ازالہ کیا جائے، وہ تمام اسکیمیں اور پریسنٹ جن کا زمین کا وجود ہی نہیں ہے جس کے باعث وہ پلاٹس اور ولاز منسوخ ہوچکے ہیں ان کوعدالت عظمیٰ کے فیصلے کی روشنی میں متبادل پلاٹ بحریہ ٹاؤن کے پرانے نقشے کے مطابق ڈیولپ جگہ پر فراہم کیے جائیں اوراس کی تاریخ کاتعین کیاجائے۔

بحریہ ٹاؤن نے سرکاری زمین پر قبضہ کر رکھا ہے، حکومت کی آنکھیں کیوں بند ہیں؟ چیف جسٹس

70 آدمیوں کے جلنے کا حساب آپ سے کیوں نہ لیا جائے، چیف جسٹس کا شیخ رشید سے مکالمہ کہا آپ کو تو استعفیٰ دینا چاہئے تھا

شیخ رشید نے عدالت سے مانگی مہلت،چیف جسٹس نے کہا لوگ آپکی باتیں سنتے ہیں لیکن ادارہ نااہل

اسد عمر حاضر ہو، شیخ رشید کے بعد سپریم کورٹ نے اسد عمر کو بھی طلب کر لیا

واضح رہے کہ بحریہ ٹاؤن کراچی نے سات سال کے دوران سپریم کورٹ میں 460 ارب روپے جمع کرانے ہیں ،جسٹس شیخ عظمت سعید پر مشتمل تین رکنی بینچ نے بحریہ ٹاؤن عملدرآمد کیس کی سماعت کے دوران بحریہ ٹاؤن کراچی کی پیشکش قبول کرلی تھی جس کے تحت بحریہ ٹاؤن انتظامیہ کو 7 سال میں 460 ارب روپے کی ادائیگی کرنا ہوگی۔ پہلے چار سال میں ڈھائی ارب روپے ماہانہ اور باقی رقم تین سال میں ادا کی جائے گی۔

سپریم کورٹ نے قرار دیا تھا کہ بحریہ ٹاؤن اگر اقساط کی ادائیگی میں تاخیر کرے گا تو اسے 4 فیصد سود ادا کرنا ہوگا، رقم عدالت میں جمع ہوگی پھر اس کو قانون کے مطابق جس کو دینی ہے دیں گے۔

Leave a reply