پی ٹی آئی کے 24 ایم این ایز سندھ ہاؤس میں موجود ،مزید آئیں گے ،راجہ ریاض
پی ٹی آئی کے 24 ایم این ایز سندھ ہاؤس میں موجود ،مزید آئیں گے ،راجہ ریاض
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے منحرف اراکین کی سندھ ہاؤس میں تعداد 12 نہیں بلکہ 24 ہے
اس بات کا انکشاف راجہ ریاض نے نجی ٹی وی سے انٹرویو میں کیا، راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ سندھ ہاؤس میں 24 اراکین ہیں جن کاتعلق پی ٹی آئی سے ہے، مزید اراکین بھی آنے کو تیار ہیں،اراکین ضمیر کے مطابق فیصلہ کریں گے ان پر کسی کا کوئی دباؤ نہیں ہے،خان صاحب سے اختلاف ہے اس لیے ہم نے ضمیر کے مطابق فیصلہ کیا ہے مسلم لیگ (ن) انہیں ایڈجسٹ نہیں کرپارہی ہمیں گھوڑے اور خچر کہا جارہا ہے ان سے اچھائی کی کیا امید ہے،
راجہ ریاض نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ آئندہ ہم پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر نہیں لڑیں گے،پارلیمنٹ لاجز کے واقعہ کی وجہ سے ہم سندھ ہاؤس منتقل ہوئےہیں
دوسری جانب ایم این اے پی ٹی آئی ڈاکٹر رمیش کمار نے سندھ ہاؤس میں نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تین وفاقی وزرا سمیت تینتیس ممبران اسمبلی اڑ چکے، عمران خان کو فوری استعفی دینا چاہیے۔ پارلیمانی لاجز میں میری بیوی کودھمکیاں دی گئیں جسکے بعد وزیراعلی سندھ سے تحفظ کی درخواست کی۔
صحافی و اینکر غریدہ فاروقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی قومی اسمبلی میں اکثریت کھو چکی ہے۔ یہ تو واضح ہو گیا۔ کیا آئینی، قانونی، اخلاقی اعتبار سے وزیراعظم عمران خان اب استعفٰی دے دیں گے یا صدر وزیراعظم سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کیلئے کہیں گے۔۔؟ #NoConfidence
پی ٹی آئی قومی اسمبلی میں اکثریت کھو چکی ہے۔ یہ تو واضح ہو گیا۔ کیا آئینی، قانونی، اخلاقی اعتبار سے وزیراعظم عمران خان اب استعفٰی دے دیں گے یا صدر وزیراعظم سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کیلئے کہیں گے۔۔؟ #NoConfidence
— Gharidah Farooqi (@GFarooqi) March 17, 2022
سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ یہ ووٹ آف نو کانفیڈنس نہیں ہے یہ نوٹ آف نو کانفیڈنس ہے- یہ آئینی تبدیلی نہیں-آئین سے غداری ہے-آرٹیکل 6 لگنا چاہیے ان پر جو بکیں گےاورجو خریدیں گے-آرٹیکل 65سے غداری ہو گی-آرٹیکل 63 کےساتھ آرٹیکل 62 کا اطلاق بھی ہو سکتا ہے-یعنی تاحیات نا اہلی-سپریم کورٹ کا 2018 فیصلہ بھی موجود ہے
یہ ووٹ آف نو کانفیڈنس نہیں ہے یہ نوٹ آف نو کانفیڈنس ہے-یہ آئینی تبدیلی نہیں-آئین سے غداری ہے-آرٹیکل 6 لگنا چاہیے ان پر جو بکیں گےاورجو خریدیں گے-آرٹیکل 65سے غداری ہو گی-آرٹیکل 63 کےساتھ آرٹیکل 62 کا اطلاق بھی ہو سکتا ہے-یعنی تاحیات نا اہلی-سپریم کورٹ کا 2018 فیصلہ بھی موجود ہے
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) March 17, 2022
واضح رہے کہ فواد چودھری کا کہنا تھا کہ سندھ ہاؤس اسلام آباد ہارس ٹریڈنگ کا دار الخلافہ بن چکا ہے ،سندھ ہاؤس اسلام آباد ہارس ٹریڈنگ کا مرکز بن چکا ہے، ممبران کی منڈیاں لگائی جا رہی ہیں یہ آئین و قانون کی خلاف ورزی ہے،اس کے خلاف جلد سخت ایکشن ہوگا ،آپ سب سندھ ہاوس میں گھس کر دکھائیں جانے کی اجازت ہی نہیں ہے یہ پولیس کیوں لے کر آئے ہیں، ایکشن کے ڈر سے لوٹے ظاہر ہونا شروع ہو گئے پچھلے 5 لوگوں کو 15 سے بیس کروڑ ملے خچروں اور گھوڑوں کی منڈیاں لگ گئیں
وزیراطلاعات فوادچودھری نے اسپیکر قومی اسمبلی سے ارکان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا اور کہا کہ اسپیکر ضمیر فروشوں کو تاحیات اور نااہل قرار دینے کی کارروائی کرنی چاہیے،سندھ میں موجود ارکان باضمیر ہوتےتو مستعفیٰ ہوجاتے،
فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ سندھ ہاوس کو چھانگا مانگا بنا دیا گیا ہے، لوٹ مار کے پیسے سے ضمیروں کے سودے کیے جا رہے ہیں،عمران خان کے ووٹ بینک پر اسمبلی میں آنے والوں میں جرات ہے تو مستعفی ہوں،جرات ہے تو مستعفی ہوں، الیکشن لڑیں،یہ لوگ عوام میں جائیں گے تو ان کی ضمانتیں ضبط ہوں گی،
واضح رہے کہ اپوزیشن نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا رکھی ہے،تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ 28 مارچ کو ہو گی، 27 مارچ کو ڈی چوک پر تحریک انصاف نے جلسے کا اعلان کر رکھا ہے جس سے وزیراعظم عمران خان خطاب کریں گے جبکہ 25 مارچ کو اپوزیشن اتحاد نے بھی اپنے کارکنان کو ڈی چوک پہنچنے کا کہہ دیا ہے،مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ڈی چوک 25 مارچ کو پہنچیں گے اور کب تک وہاں بیٹھنا ہے اسکا فیصلہ اسی روز کریں گے،
پارلیمنٹ لاجز کے کمروں میں کیا کرتے ہو،مجھے سب پتہ ہے، مولانا فضل الرحمان
عمران خان نے رابطہ کیا تو مولانا کیا ردعمل دیں گے؟ مولانا فضل الرحمان کا تہلکہ خیز انٹرویو
لندن سے بانی متحدہ کو لاسکتا ہوں اور نہ ہی نوازشریف کو،شیخ رشید کی بے بسی
بھٹو کو پھانسی ہوئی تو کچھ نہیں ہوا،یہ لوگ بھٹو سے بڑے لیڈر نہیں، شیخ رشید
شیخ رشید یاد کرو وہ وقت…مونس الہیٰ نے کھری کھری سنا دیں
پارٹی سے بیوفائی کرنیوالوں کو غدارلکھ کر پوسٹرز لگائیں گے،شہباز گل
عمران خان لوگوں کی بجائے اپنے ایم این ایز کو اکٹھا کریں،خواجہ سعد رفیق کا چیلنج
آنے والے دن پاکستان کے مستقبل کیلئے فیصلہ کن دن ہیں، وزیراعظم
الیکشن کمیشن کا نوٹس، وزیراعظم عدالت پہنچ گئے
سپریم کورٹ بار نے تصادم روکنے کی آئینی درخواست دائر کردی
چودھری برادران کی جانب سے 25 مارچ تک مہلت مانگی گئی ہے،اہم شخصیت کا انکشاف
ٹائیگر فورس سندھ ہاؤس پر حملے کی تیاری کررہی ہے، پی پی اراکین اسمبلی کا انکشاف
کہتے ہیں پانچ سال کے لیے قومی حکومت بنے گی ،ایسی کی تیسی تمہاری ،شیخ رشید
گالم گلوچ تحریک انصاف کا ٹریڈ مارک بن چکا ،کہیں غائب نہیں، ترین گروپ کے رہنما کا بیان
سندھ ہاوس کے خلاف آپریشن کیا گیا تو غیرقانونی عمل ہوگا،گیلانی
وفاقی وزیرکا سندھ ہاؤس پر آپریشن کا عندیہ
اراکین کو دھمکیاں،حکومت ہمیں اشتعال نہ دلائے، بلاول کی وارننگ
سندھ ہاؤس میں کون کونسے حکومتی اراکین موجود؟ نام سامنے آ گئے