پی ٹی آئی کامرکزی سیکرٹریٹ کے خلاف کاروائی پر عدالت جانے کا اعلان

معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھائیں گے ، آئی جی سے جواب طلبی کرینگے ، عمر ایوب
pti

تحریک انصاف نے سی ڈی اے کی جانب سے مرکزی سیکرٹریٹ کے خلاف کاروائی پر عدالت جانے کا اعلان کر دیا

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھا کہ پارٹی سیکرٹریٹ پر سی ڈی اے کی کارروائی کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کیا جائے گا،ہمارے پاس سیکرٹریٹ پر تجاوزات کے حوالے سے کبھی کوئی نوٹس نہیں آیا، سی ڈی اے اہلکاروں سے پوچھا کوئی آرڈر ہے تو دکھائیں مگر وہ نہیں دکھا سکے، تجاوزات تھیں تو ہمیں بتاتے ہم خود انہیں گرا دیتے،عمارت زمانے سے یہاں موجود ہے کوئی غیر قانونی تعمیرات نہیں ، سی ڈی اے سمجھتی تھی کہ غیر قانونی تعمیرات ہے تو ہمیں بتاتی، سی ڈی اے کی جانب سے 2023-24 میں کوئی نوٹس نہیں ملا،

اگر سی ڈی اے کو کوئی ایشو تھا تو ہمارے پاس آتے ہم لوگ خود ان تجاوازت کو ختم کردیتے ،عمر ایوب
تحریک انصاف کے رہنما رہنما عمر ایوب کا کہنا تھا کہ اسلام آباد انتظامیہ نے بغیر نوٹس رات کے اندھیرے میں آپریشن کرکے، پی ٹی آئی کا دفتر فتح کرلیا، اسلام آباد پولیس کی ٹیم نے ان کی گاڑیوں کی تلاشی لی، جس طرح غزہ میں آپریشن ہوتا اسی طرح رات کے اندھیرے میں تحریک انصاف کے دفتر میں کیا گیا، سی ڈی اے سے پوچھا کہ رات کے اندھیرے میں آپریشن کیوں کیا، کیا نوٹس جاری کیا گیا؟ اگر آپ کو بلڈنگ کی کسی جگہ پر اعتراض تھا تو صبح آتے اور کہتے کہ تجاوزات کو ہٹائیں، اچھے ماحول میں بات ہوسکتی تھی، یہ معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھائیں گے،یہاں پر سی سی ٹی وی کیمرہ موجود ہے کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا انتظامیہ کا کام ہی ہے جھوٹ بولنا، سی ڈی اے نے غیر قانونی آپریشن کیا، اگر سی ڈی اے کو کوئی ایشو تھا تو ہمارے پاس آتے ہم لوگ خود ان تجاوازت کو ختم کردیتے ، انہوں نے خوف وہراس پھیلانے کیلئے یہ سب کچھ کیا،پرامن لوگ ہیں اور عدالت کے ذریعے ان کا مقابلہ کریں گے ،کیا قانون ان لوگوں کو رات 12 بجے ہی یاد آتا ہے ،شہباز شریف اور محسن نقوی سیاسی انتقام کا نشانہ بنارہے ہیں، شہباز شریف اور محسن نقوی فاشسٹ ہیں ایک دن خمیازہ بھگتنا پڑیگا، پارلیمان کے بعد سب سے زیادہ حرمت مرکزی سیاسی دفتر کو حاصل ہے، موجود حکومت نے آج مرکزی سیاسی دفتر کی حرمت کو بھی پامال کردیا ،ہم کل بھی پورا دن مرکزی دفتر میں موجودتھے ،ہم آج بھی پورا دن مرکزی دفتر میں موجود رہے ،معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھائیں گے ، آئی جی سے جواب طلبی کرینگے ، قومی اسمبلی میں آج تحریک استحقاق لائیں گے اور جواب طلب کریں گے ،

واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹریٹ پر سی ڈی اے نے انسداد تجاوزات آپریشن کرتے ہوئے سیکرٹریٹ کا ایک حصہ گرا دیا اور دفتر سیل کردیا،آپریشن سے قبل پولیس نے پی ٹی آئی سیکرٹریٹ جانے والے راستوں کو بند کر دیا تھا، سی ڈی اے نے تحریک انصاف کے دفتر کو سیل کرنے کا حکم نامہ بھی چسپاں کردیا،سی ڈی اے کا مؤقف ہےکہ اسلام آباد کے سیکٹر جی ایٹ فور میں واقع پلاٹ سرتاج علی نامی شخص کو الاٹ ہے، آپریشن بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزی، غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خاتمے کیلئےکیا گیا،آپریشن کے دوران مزاحمت کرنے پر تحریک انصاف کے رہنما عامر مغل کو گرفتار کر لیا گیا.

بلوچستان انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،میجر بابر خان شہید ، 3 دہشت گرد جہنم واصل

خیبرپختونخوا، سیکورٹی فورسز کی کاروائی، 11 دہشتگرد جہنم واصل

کراچی ،غیر ملکیوں کی گاڑی پر خود کش حملہ،دو جاں بحق،حملہ آور ساتھی سمیت جہنم واصل

بونیر،سیکورٹی فورسز کا آپریشن،دہشتگردوں کا سرغنہ جہنم واصل،دو جوان شہید

ڈی آئی خان، سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشتگرد جہنم واصل

ڈی آئی خان ،دھماکے میں دو جوان شہید،پنجگور،ایک دہشتگرد جہنم واصل

شمالی وزیرستان، دہشتگردوں کیخلاف آپریشن،کمانڈر سمیت 8 جہنم واصل

شمالی وزیرستان ، چوکی پر حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7 جوان شہید

Comments are closed.