صحافی نصراللہ گڈانی کراچی کے نجی اسپتال میں دم توڑ گیا ،شرجیل میمن کا اظہار تعزیت

نصر اللہ گڈانی کو رپورٹنگ کے دوران نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر زخمی کر دیا تھا
0
105
nasrullah

تنگوانی باغی ٹی وی (نامہ نگار منصور بلوچ )گھوٹکی کا بہادر صحافی نصراللہ گڈانی کراچی کے نجی اسپتال میں دم توڑ گیا

گھوٹکی کے بہادر اور نڈر صحافی نصر اللہ گڈانی کو رپورٹنگ کے دوران نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر زخمی کر دیا تھا ،زخمی صحافی کو فوری طور علاج کے لیے رحیم یار خان اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا ،مزید علاج کے لیے رحیم یار خان سے کراچی اسپتال کے اغا خان ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا،شہید نصراللہ گڈانی آج کراچی کے نجی اسپتال میں دم توڑ گیا

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے صحافی نصر اللہ گڈانی کے انتقال پر اظہار تعزیت کی ہے اور کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں حکومت سندھ صحافی نصر اللہ گڈانی کے لواحقین اور صحافی برادری کے ساتھ ہے، حکومت سندھ مرحوم صحافی نصر اللہ گڈانی کے لواحقین کی ہر ممکن امداد کرے گی،اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین،

واضح رہے کہ صحافی نصراللہ گڈانی کو علاج کے لئے سندھ حکومت کی ایئر ایمبولینس پر آغا خان ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، اس ضمن میں حکومت سندھ نے زخمی صحافی نصر اللہ گڈانی کے علاج کے لئے آغا خان ہسپتال کو مراسلہ لکھا تھا ،مراسلے میں کہا گیا کہ حکومت سندھ زخمی صحافی کے تمام اخراجات برداشت کرے گی،زخمی صحافی کا علاج کے تمام بلز حکومت سندھ کو ارسال کئے جائیں،

نصراللہ گڈانی گھوٹکی کے شہر میرپور ماتھیلو کے رہائشی ہیں، وہ سندھی روزنامہ عوامی آواز سے منسلک ہیں،نصراللہ گڈانی کو 21 مئی کو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے نشانہ بنایا،

ہتک عزت بل 2024ء پنجاب اسمبلی میں منظور،اپوزیشن نے بل کی کاپیاں پھاڑ دیں

ایمنڈ کا پنجاب ہتک عزت بل 2024 کے قیام پر شدید تحفظات کا اظہار

لاہور پریس کلب نے پنجاب حکومت کا مجوزہ ہتک عزت قانون 2024 مسترد کر دیا

ہم جنس پرستی کلب کے قیام کی درخواست پر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ کا ردعمل

بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

ایبٹ آباد میں "ہم جنس پرستی کلب” کے قیام کے لیے درخواست

Leave a reply