سابق اداکارہ پر قاتلانہ حملہ، شوہر پرشک کا اظہار، مقدمہ درج

0
146
zainab jameel

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں سابق اداکارہ و ماڈل زینب جمیل پر گولیاں چل گئیں، واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا،

واقعہ ڈیفنس میں پیش آیا،مقدمہ دو نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے، واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ زینب جمیل اپنے سیلون کے سامنے رکی ،اسی اثنا موٹرسائیکل پر سوار دوافراد آئے اور گولیاں چلا دیں، زینب کو چھ گولیاں لگی ہیں،زینب کا کہنا ہے کہ اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں مل رہی تھیں، دھمکی آمیز خط بھی اسے سیلون پر بھیجاگیا تھا، ملزمان کو نہیں جانتی لیکن ملزمان پہلے سے گھات لگائے ہوئے تھے

پولیس نے زینب جمیل کے ماموں کی مدعیت میں دو نامعلوم حملہ آوروں کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ زینب جمیل نے اپنے خاوند پر بھی شبہ ظاہر کیا ہے، کیونکہ ان میں دو سال سے زینب اور اسکے خاوند کے مابین اختلافات چل رہے ہیں،پولیس کے مطابق واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں، جلدملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا

بیوٹی پارلر کی مالکہ زینب جمیل پر بدھ کی دوپہر ڈیفنس میں موٹر سائیکل سوار دو افراد نے فائرنگ کی تھی،زینب جمیل نے وزیراعلیٰ پنجاب سے حملہ آوروں کی گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا ہے

بلوچستان انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،میجر بابر خان شہید ، 3 دہشت گرد جہنم واصل

خیبرپختونخوا، سیکورٹی فورسز کی کاروائی، 11 دہشتگرد جہنم واصل

کراچی ،غیر ملکیوں کی گاڑی پر خود کش حملہ،دو جاں بحق،حملہ آور ساتھی سمیت جہنم واصل

بونیر،سیکورٹی فورسز کا آپریشن،دہشتگردوں کا سرغنہ جہنم واصل،دو جوان شہید

ڈی آئی خان، سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشتگرد جہنم واصل

ڈی آئی خان ،دھماکے میں دو جوان شہید،پنجگور،ایک دہشتگرد جہنم واصل

شمالی وزیرستان، دہشتگردوں کیخلاف آپریشن،کمانڈر سمیت 8 جہنم واصل

شمالی وزیرستان ، چوکی پر حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7 جوان شہید

Leave a reply