تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن دفاتر کے باہر احتجاج،انتخابات کرانے کا مطالبہ
تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن دفاتر کے باہر احتجاج،انتخابات کرانے کا مطالبہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے خلاف ملک کے کئی شہروں میں احتجاج کیا ہے
پی ٹی آئی کا ملک بھر میں الیکشن کمیشن دفاتر کے باہر احتجاج ہوا مظاہرین نے الیکشن کمیشن سے غیر جانبدار رویہ کا مطالبہ کیا،اور کہا کہ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کے خلاف جلد فیصلہ کرے، ن لیگ اورپیپلزپارٹی فنڈنگ کیس کیخلاف الیکشن کمیشن جلد فیصلہ کرے، مظاہرین نے الیکشن کمیشن سے ملک بھرمیں انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا،
پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں الیکشن کمیشن آفس کے باہر احتجاج کیا گیا جس میں چند خواتین و مرد شریک تھے،شرکا کی جانب سے الیکشن کمیشن کے باہر نعرے بازی کی گئی تحریک انصاف پنجاب کے صوبائی صدر شفقت محمود اور انفارمیشن سیکرٹری مسرت جمشید چیمہ کی قیادت میں لاہور میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر احتجاج کیا گیا ،اس دوران الیکشن کمیشن سے لوٹوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کا مطالبہ کیا گیا، میاں محمود الرشید کا کہنا تھاکہ الیکشن کمیشن رویہ درست کرے ،الیکشن کمیشن رویہ درست نہیں کرے گا تو روزانہ مظاہرہ کریں گے الیکشن کمیشن جانبدار اورمتعصب ہے،
الیکشن کمیشن لاہور آفس کے باہر پی ٹی آئی کا احتجاج#baaghitv #pakistan #lahore #Elections2022 pic.twitter.com/Ex5cQ1ApZ8
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) April 26, 2022
الیکشن کمیشن کے خلاف پشاور میں بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں پی ٹی آئی کارکنان نے شرکت کی،پشاور صوبائی الیکشن کمیشن دفتر کے باہر احتجاج کے دوران پی ٹی آئی کارکنان نے الیکشن کمیشن کے دفتر میں گھسنے کی کوشش کی، جس کے بعد پولیس کی مزید نفری طلب کر لی گئی ہے
الیکشن کمیشن کے خلاف پشاور میں احتجاجی مظاہرہ#baaghitv #pakistan #lahore #Elections2022 pic.twitter.com/DaXvOFjaT4
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) April 26, 2022
شہر قائد کراچی میں بھی الیکشن کمیشن آفس کے باہر احتجاج کیا گیا جس میں پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی نے شرکت کی
پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن سندھ کے باہر احتجاج
اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی @HaleemAdil / @Fsnaqvi / @BilalAGhaffar / @AftabSiddiqiPTI / @MPARajaAzher / @SaifurRehmanPTI سمیت دیگر قائدین و کارکنان شریک، شرکاء کی الیکشن کمیشن کے خلاف نعرے بازی#ECP_Disqualify_Lotas pic.twitter.com/PoGhuBYQ1A
— PTI Karachi Official (@PTI_KHI) April 26, 2022
اسلام آباد میں ٹی آئی ارکان نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا، ان کاکہنا تھا کہ ہم الیکشن کمیشن کے جانبدار رویہ کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں مظاہرین نے کہا کہ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کے خلاف جلد فیصلہ کرے، الیکشن کمیشن ن لیگ اورپیپلزپارٹی غیر ملکی فنڈنگ کیس کیخلاف پی ٹی آئی درخواست پر بھی جلد فیصلہ کرے
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد بھی الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج میں پہنچے اور کہا کہ چور ڈاکو لٹیرے سعودی عرب جارہے ہیں ان کو سعودی عرب میں بھی نعروں کا سامنا ہوگا یہ حرم میں بھی جائیں گے تو چور چور کے نعرے لگیں گے،لوگ عمران خان کے ساتھ ہیں،پی ٹی آئی کی پوزیشن اچھی نہیں تھی جتنی اب ہے،ملک کو خانہ جنگی، خونریزی سے بچانا ہے تو 30 مئی سے پہلے الیکشن کا اعلان کردیں،آج یہ سارے الیکشن سے بھاگ گئے ہیں،ملک میں الیکشن ہونےسےاب کوئی نہیں روک سکتا ملک میں خون ریزی کے ذمہ دار یہ لوگ ہوں گے ،ملک میں تشدد کی ذمہ دار یہ حکومت ہوگی،
سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کےسامنےعلامتی احتجاج ریکارڈکرارہےہیں،ہم نے کبھی پی ڈی ایم کواحتجاج سے نہیں روکا تھا ای سی ایل سے نام نکا ل دیئے گئےہیں جہاز بھر کے حج کو جارہے ہیں، ایک جہاز اسٹینڈ بائی رکھا ہوا ہے،احتجاج ہمارا حق ہے اورامپورٹڈ حکومت کا کوئی اخلاقی جواز نہیں
تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے 2 سابق ایم این ایز کو آج گرفتار کرا دیا گیا دونوں سابق ایم این ایز نے سندھ ہاؤس کے باہر لوٹوں کیخلاف احتجاج کیا تھا،فہیم اور عطا اللہ کراچی سے عوامی نمائندے تھے، انصار الاسلام نے لاجز پر حملہ کیا ان تمام کو بے گناہ قرار دے دیا گیا انصاف کے دہرے معیار معاشرے کو تباہ کر دیتے ہیں،
https://twitter.com/PTIAJK_Official/status/1518868229845921794
چئیرمین پی ٹی آئی جناب عمران خان کی ہدایت پر ملک بھر کی طرح جہلم میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر پی ٹی آئی کارکنان کا ضلعی جنرل سیکریٹری @Faraz999 کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ ۔۔ اِس شدید گرمی کے باوجود عوام کی کثیر تعداد نے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ عمران خان کے شانہ بشانہ ہیں pic.twitter.com/ALX1JoigZV
— Zille subhani Ch (@ChaudaryZille) April 26, 2022
ٹوبہ ٹیک سنگھ : مرکزی رہنما پی ٹی آئی چوہدری محمد اشفاق، اسامہ حمزہ، ایم پی اے سعید احمد سعیدی اور صدر ڈسٹرکٹ ٹوبہ ڈاکٹر وحید اکبر کی قیادت میں الیکشن کمیشن آفس کے باہر پارٹی کارکنان کا بھرپور احتجاج۔
#ECP_Disqualify_Lotas pic.twitter.com/7ZZmSVw653— Sarmad Syed (@sarmadbcn) April 26, 2022
پیپلز پارٹی کی رہنما وفاقی وزیر شازیہ مری کا کہنا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں عمران خان پکڑے گئے ہیں، عمران خان اپنی ڈوبتی سیاست کو دیکھ کر اداروں کو بلیک میل کر رہے ہیں،الیکشن کمیشن کا آئین پر ثابت قدم رہنا قابل ستائش ہے عمران خان کی پالیسیوں کی وجہ سے عوام تشویشناک صورتحال سے دوچار ہے،مورخ لکھے گا کہ ایک شخص تبدیلی کے نام پر تباہی لایا تھا جس نے ملک کو تباہ کیا ،
قبل ازیں وزیر داخلہ رانا ثناءاللّٰہ خاں نے شیخ رشید کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ شیطان رمضان مین جھوٹ کے ساتھ نمودار ہوگیا ہے۔ جو کہتا تھا "تحریک عدم اعتماد ناکام ہے, نا کام ہے, نا کام ہے, وہ اس کی کامیابی کے بعد اب نیا چورن بیچنے آگیا ہے یہ وہی جھوٹا شخص نہیں جو کہتا تھا کہ اب سیاست نہیں کروں گا؟ اگر آٹھ سال بعد عمران نیازی الیکشن کمیشن جا ہی رہا ہے تو غیر وانونی فارن فنڈنگ منی لانڈرنگ، چندے کے پیسے کی لوٹ مار کا جواب دینا ہوگا سیاست میں کوئی ہنگامہ نہیں ہوگا کیونکہ غنڈے اور بدمعاش اب ملک پہ مسلط نہیں ہیں۔ الیکشن اپنے مقررہ وقت پہ ہونگے باقی جو کرنا ہے ہے کرو ہم سیکورٹی دیں گے۔ "جو قانون کو ہاتھ میں لے گا, قانون اسے ہاتھ میں لے گا”عمران خان کو تحریکِ عدم اعتماد میں بھی کوئی این آر او نہیں دیا گیا اور کرپشن میں بھی کوئی این آر او نہیں دیا جائے گا۔
فارن فنڈنگ کیس،تحریک انصاف نے پھروقت مانگ لیا
عمران خان ڈی چوک پر اپنا اعمال نامہ لے کر آئیں،مریم اورنگزیب
تمام الزامات ثابت، کیوں استعفیٰ نہیں دیتے،اکبر ایس بابر کا وزیراعظم کو چیلنج
فارن فنڈنگ کیس، تحریک انصاف کو دیا الیکشن کمیشن نے بڑا جھٹکا
آپ اتنا مت گھبرائیں،فارن فنڈنگ کیس میں عدالت کا پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ
فارن فنڈنگ کیس،باہر سے پیسہ آیا ہے لیکن وہ ممنوعہ ذرائع سے نہیں آیا،پی ٹی آئی وکیل
فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روزمیں کرنے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج
فارن فنڈنگ کیس، فیصلہ 30 روز میں کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر
فارن فنڈنگ کیس میں بھی عمران خان کو اب سازش نظر آ گئی، اکبر ایس بابر