چئیرمین پی ٹی آئی کے پریس کانفرنس کے دوران انتخابات ملتوی کرانے کے سلسلے میں کمیشن پر الزامات کو الیکشن کمیشن نے مسترد کردیا ھے اور اس کو عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش قرار دیا ھے ۔الیکشن کمیشن نے واضح کیا کہ الیکشن کمیشن نے 8 فروری کو الیکشن کروانے کے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز اور ریٹرننگ آفیسرز کا تقرر کر دیا گیا تھا اور ملک بھر میں ان کی ٹریننگ بھی شروع کر دی تھی جو کہ الیکشن شیڈول سے پہلے ضروری ھے تاکہ شیڈول کا اعلان ہوتے ہی کاغذات نامزدگی کا اجرا کر سکیں اور وصول کر سکیں اور اس سلسلے میں دیگر ذمہ داریاں نبھا سکیں۔پی ٹی آئی کی طرف سے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز اور ریٹرننگ آفیسرز کے تقرر کو چیلنج کرنے اور ان کی تقرری کی معطلی کے بعد کی صورتحال پر کمیشن نے تفصیل سے غور کیا اور جلد ہی اس پر آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔موجودہ صورتحال کا الیکشن کمیشن کو کسی طور بھی ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔
واضح رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے الیکشن کمیشن کے آر اوز سے متعلق نوٹیفکیشن سے الیکشن ملتوی ہونے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ افسران کو آر او نہیں بنایا جا سکتا اس سے دھاندلی ہو سکتی ہے، ججوں کو ریٹرننگ افسران بنایا جائے جس سے الیکشن شفاف ہوں گے،الیکشن کمیشن نے پہلے بھی انتخابات ملتوی ہونے کا بہانہ بنایا، آج الیکشن کا شیڈول آنا تھا لیکن جاری نہیں ہوا،اسٹے کا بہانہ نہیں بنائے دیں گے،سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ الیکشن کے انعقاد میں کوئی ابہام نہیں ہونا چاہیے،الیکشن بروقت ہونے چاہیں،اگر تاخیر کی کوشش کی جاتی ہے تو سپریم کورٹ اپنا کردار ادا کرے،سویلین کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل نہیں ہوسکتا ،
پریس کلب اسلام آباد میں پارٹی راہنماء شعیب شاہین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کا مزید کہنا تھا کہ آج الیکشن کمیشن نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جس کے مطابق آر اوز اور ڈی آر اوز کی ٹریننگ روک دی گئی ہے،اس سے خدشہ پیدا ہوتا ہے کہ الیکشن میں تاخیر پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،اسٹے کا بہانہ نہیں بنائے دیں گے،سپریم کورٹ نے کہا الیکشن کے انعقاد میں کوئی ابہام نہیں ہونا چاہیے،صدر مملکت اور الیکشن کمیشن کے دستخط موجود ہیں،الیکشن شیڈیول آج جاری ہونا چاہیے تھا،ہمارا شروع سے موقف ہے کہ الیکشن صاف شفاف ہوں،اسٹے کے میٹر بہت جلد ڈسپوز ہوسکتا ،ہےہمارا شروع سے مطالبہ ہے کہ آر اوز اور ڈی آر اوز عدلیہ سے لیےجائیں، الیکشن میں ایسے افراد کو تعینات کیا جائے جن کا ماضی شفاف ہو،الیکشن بروقت ہونے چاہیں،اگر تاخیر کی کوشش کی جاتی ہے تو سپریم کورٹ اپنا کردار ادا کرے،انہوں نے مزید کہا کہ ملٹری کورٹس کے حوالے سے آڈر آیا ہے جس نے پہلے والے 5 ممبر بنچ کے فیصلے کو معطل کیا ہے،ابھی سپریم کورٹ کے سامنے پٹیشن پینڈنگ ہیںکسی بھی فورم میں جس کے پاس دائرہ اختیار نہ ہو وہاں سویلین کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل نہیں ہوسکتا،کسی بھی سولین کا ٹرائل ملٹری کورٹس میں نہیں ہونا چاہیے،سائفر کیس میں ان کیمرہ ٹرائل کو جلد چیلنج کریں گے،کہ کل یا پرسوں ہم پنجاب میں کنونشنز سے متعلق شیڈول جاری کریں گے، پنجاب میں ورکرز کنونشن کو خود لیڈ کروں گا،
اس موقع پر شعیب شاہین نے کہا کہ ہماری پٹیشن پر 8 فروری کی تاریخ طے ہوئی ہے،جسٹس اطہر من اللہ اپنے آڈر میں بھی لکھ چکے ہیں، الیکشن میں تاخیر برداشت نہیں ہوگی، آٹھ فروریپتھر پہ لکیر ہے،شہباز شریف اور ن لیگ پراپیگنڈا کر رہی ہے،پی ٹی آئی انتخابات سے نہیں بھاگتی یہ شروع سے بھاگتے ہیں ،انتخابات سےڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن پہلے سے ہمارے خلاف ہے،ہمارے راہنماؤں کو غیر قانونی طور پر گرفتار کیا جارہا ہے،اب اگر انتخابات نہ کرانے گئے تو یہ آئین کے ساتھ کھلواڑ ہوگا،یہ بہت بڑا جرم ہوگا اس ہر سپریم کورٹ اور قوم آپ کو معاف نہیں کرے گی ،ملٹری کورٹس سے متعلق فیصلہ سن کر قوم مایوس ہوئی ہے۔
رپورٹ، محمد اویس، اسلام آباد
واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے بعد ریٹرننگ افسران کی ٹریننگ روک دی، الیکشن کمیشن ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے ریٹرننگ افسران کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن معطل ہونے کے بعد ٹریننگ روک دی گئی
پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن،یہ دھاندلی نہیں دھاندلا ہوا ہے،مریم اورنگزیب
اسلامی شرعی احکامات کا مذاق اڑانے پر عمران نیازی کے خلاف راولپنڈی میں ریلی نکالی
ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں
خاور مانیکا انٹرویو اور شاہ زیب خانزادہ کا کردار،مبشر لقمان نے اندرونی کہانی کھول دی
ریحام خان جب تک عمران خان کی بیوی تھی تو قوم کی ماں تھیں
خاور مانیکا کے انٹرویو پر نواز شریف کا ردعمل
بشریٰ بی بی کی سڑک پر دوڑیں، مکافات عمل،نواز شریف کی نئی ضد، الیکشن ہونگے؟
جعلی رسیدیں، ضمانت کیس، بشریٰ بی بی آج عدالت پیش نہ ہوئیں
عمران خان، بشریٰ بی بی نے جان بوجھ کر غیر شرعی نکاح پڑھوایا،مفتی سعید کا بیان قلمبند