پی ٹی آئی کے الزامات بے وفوقانہ ہیں. ترجمان ایم کیو ایم

0
40

پی ٹی آئی کے الزامات بے وفوقانہ ہیں. ترجمان ایم کیو ایم

ترجمان ايم کيو ايم پاکستان اور وفاقی وزیر امین الحق کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے الزامات انتہائی بيوقوفانہ ہيں، عمران خان نے ہمارے ووٹوں پر ساڑھے تین سال حکومت کی، وہ ہمارا شکریہ ادا کریں۔ نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ کے ترجمان اور وفاقی وزیر امین الحق کا کہنا تھا کہ پيپلز پارٹی کے ساتھ مذاکرات چل رہے ہيں، جبکہ حلقہ بندیوں پر بات ہورہی ہے، ہمارا سب سے بڑا مطالبہ حلقہ بندیاں ہیں، وفاق میں قانون سازی سے حلقہ بندیاں ہوگئیں تو کراچی میں کیوں نہیں۔

امین الحق کا کہنا تھا کہ وفاقی و صوبائی حکومت کو باور کرادیا کہ معاہدے کی پیشرفت کا جائزہ لیں، سابق صدر آصف زرداری نے مسئلہ حل کرنے کے لئے دو دن مانگے ہیں، اُمید ہے کہ مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اتحادی حکومت کے ساتھ بھی بہترین تعلقات آگے بڑھ رہے ہيں، چاہتے ہيں وفاق اور صوبے کے سطح پر ہونے والے معاہدوں پر عملدرآمد يقينی بنايا جائے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
ہم بچے نہیں ہیں جو ہم پر ہونے والے حملوں کو نہ سمجھ پائیں اسد صدیقی کا عادل راجہ کو منہ توڑ جواب
اسلام آباد میں آج موسم شدید سرد اور خشک رہے گا
فیصل واوڈ کی نشست پر انتخاب کامعاملہ،کاغذات نامزدگی آج سے 7 جنوری تک جمع ہوں گے

اداکاراؤں کی کرداکشی : خواتین کی عزت نہ کرنے والے ذہنی بیمار ہیں،مریم اورنگزیب
انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کسی کی ہدايت يا فون کال پر فیصلے نہيں کرتی، اپنے عوامي آراء پر فیصلے کرتی ہے، جمہوری لوگ ہیں سارے آپشنز کھلے ہیں، نو جنوری کو ریلی نکالیں گے۔ رہنما ایم کیو ایم نے پی ٹی آئی کے الزامات کو بے وفوقانہ قرار دیتے ہوئے کہا عمران خان کو متحدہ کا شکريہ ادا کرنا چاہيے، کيونکہ انہوں نے ہمارے ووٹوں سے ساڑھے تين سال حکومت کی تھی۔

Leave a reply