پی ٹی آئی کی جانب سے بلدیاتی الیکشن پر پروپیگنڈہ کیاجارہاہے. طارق فضل چودھری

0
38

پی ٹی آئی کی جانب سے بلدیاتی الیکشن پر پروپیگنڈہ کیاجارہاہے. طارق فضل چودھری

مسلم لیگ ن کے رہنماء طارق فضل چودھری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے بلدیاتی الیکشن پر پروپیگنڈہ کیاجارہاہے. ا سلام آباد بلدیاتی الیکشن آج نہیں ہوسکا انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ روز عدالت نے آج ہی الیکشن کرانے کا حکم دیا تھا جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ بھی شام کو آیا لہذا عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں مگر ایک دن میں انتظامی سرگرمیاں نہیں ہوسکتیں. ان کا کہنا تھا کہ ایک پولنگ اسٹیشن پر 20 سے 25 افراد بھی ہوں تو ان کو موبائل کرنا تھا جبکہ انٹر اکورٹ اپیل دائر کردی گئی ہے ،عدالت کا جو بھی حکم ہوگا من و عن عمل کریں گے اور عملی طور پر آج الیکشن ممکن نہیں تھا، آدھی تعداد خواتین کی ہے، پھر سامان کی ترسیل بھی مسئلہ ہے جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں انٹراکورٹ اپیل دائر کر دی گئی ہے، جو بھی حکم آئے گا من عن عمل ہوگا. انہوں نے کہا کہ میئر اور ڈپٹی میئر کا انتخاب بھی عوام کریں گے لہذا پی ٹی آئی کو کہنا چاہتاہوں رونے دھونے سے کچھ نہیں ہو گا.

دوسر جانب وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ مسٹر فراڈیا دھاندلی زدہ الیکشن چاہتا ہے۔ یہ سہولت اب ختم ہوچکی ہے۔ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات پر بات کرتے ہوئے وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن اپریل 2020 میں ہونے تھے، عمران خان نے دو سال تک بلدیاتی انتخابات سے کیوں بھاگتا رہا، اقتدار میں رہتے ہوئے الیکشن کیوں نہیں کرائے، جعلی صادق اور امین پنجاب اور خیبر پختونخوا میں الیکشن کیوں نہیں کراتا۔

رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن قانون کے مطابق ہوں گے، دو سال تک الیکشن نہ کرانے والا چند گھنٹے میں الیکشن کرانا چاہتا ہے، مسٹر فراڈیا دھاندلی زدہ الیکشن چاہتا ہے۔ یہ سہولت اب ختم ہوچکی ہے۔ وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے پاس کون سی جادو کی چھڑی ہے کہ چند گھنٹے میں الیکشن کرا دے، چند گھنٹے میں شفاف الیکشن نہیں صرف جھرلو الیکشن ہوسکتا ہے، اسلام آباد کے لاکھوں شہریوں کا کیا قصور ہے کہ انہیں حق رائے دہی سے محروم کر دیا جائے۔

مزید یہ بھی پڑھیں؛
عدالتی حکم کے باوجود اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات نہ ہوسکے، فیصلے کیخلاف اپیل دائر
لوکل باڈی سسٹم یقینی بنانا وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی بنیادی ذمہ داری ہے، عدالت عالیہ
2.9 ملین سے زیادہ کیپٹاگون گولیاں سمگلنگ کی دو کوششیں ناکام
فٹبال کے بادشاہ‘ اور لیجنڈری کھلاڑی پیلے 82 برس کی عمر میں دنیا چھوڑ گئے
بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کی والدہ 100 برس کی عمر میں چل بسیں
لاہور انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمت بڑھانے کی اجازت دینے سے انکار
2022 نئے جیو پولیٹیکل دور کا آغازثابت ہوا، چین امریکہ کیلئے سب سے بڑاخطرہ
کراچی ٹیسٹ؛ پاکستان نے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 82 رنز بنا لئے

Leave a reply