واضح ہو گیا اسرائیل کی مکمل سپورٹ پی ٹی آئی کو حاصل ہے،شرجیل میمن
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما، سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو نے ہر جگہ کہا ہے تمام مذاہب کا احترام کرتے ہیں،ہماری بھی ہر ایک چیز کا احترام کیا جائے،
شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے ہم نے آواز اٹھائی تھی کہ تحریک انصاف جو بھی کر رہی ہے یہ اکیلے پی ٹی آئی نہیں کر رہی ،یہ ایک بیرونی سازش تھی، اسرائیل اور بھارت سے پی ٹی آئی کو پیسے ملے، لیکن کل اسرائیل کے بیان نے تمام ڈاٹس کو جوڑ دیا ہے، ہمیں معلوم تھا کہ تحریک انصاف کے سربراہ کے رشتے سے لیکر آج دن تک اسرائیل کی سپورٹ تحریک انصاف کے چئیرمین کو ہے، اسکا اپنا سالا مئیر کا الیکشن لڑ رہا تھا برطانیہ میں لیکن اس نے پاکستانی نژاد کی کمپین نہیں چلائی بلکہ اپنے سالے کی سپورٹ کی، اسرائیل کی مکمل سپورٹ پی ٹی آئی کو حاصل ہے،صادق خان کے مقابلے میں عمران خان نے اپنے سالے گولڈسمتھ کی سپورٹ کی، عمران خان کا ایک ٹاؤٹ قانون کے شکنجے میں آنے والا ہے،اب بلی تھیلے سے باہر آنے والی ہے،
شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے تانے بانے اگر ملکی وزیر اعظم سے ملتے جلتے ہوں تو پھر کیا بچا؟ یہ ایک الارمنگ صورتحال ہے, یہ تعلق خطرناک ہے، اسرائیل کا پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے کیا تعلق، ہم نے مفروضوں پر بات نہیں کی تھی، ہمارے لئے یہ تشویشناک بات ہے اور یہ رابطہ خطرناک ہے، اسرائیل کا ان کے ساتھ کیا واسطہ جو ان کے لئے پاکستان کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی کر رہا ہے،پاکستان میں رہنے والی اقلیتیوں کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے، تحریک انصاف کے سربراہ کے حوالے سے صورتحال سنگین ہے،قانون میں اس حوالے سے سزائیں موجود ہیں،عمران خان کو فارن فنڈنگ کیس میں سزا سے نہیں بچ سکتے،
واضح رہے کہ پہلی بار ایسا ہوا کہ اسرائیل نے پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی اور انسانی حقوق کی خلاف ورذیوں کا ذکر کیا، پاکستان میں جمہوری حکومت ہے، عمران خان کی حکومت گئی تو عمران خان اور تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ورکر نے سوشل میڈیا پر انسانی حقوق کی خلاف ورذیوں کا پروپیگنڈہ کیا، حالانکہ حقیقت یہ تھی کہ ان پر مقدمے درج ہیں اور وہ پیش نہیں ہو رہے، اگر گرفتار کرنے کی کوشش کی جائے تو اسکو انسانی حقوق کی خلاف ورذی بنا دیا جاتا ہے،
اسرائیل نے اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق کے اجلاس میں پاکستان کو سفارشات پیش کیں کہ پاکستان جبری گمشدگیوں، تشدد، پر امن احتجاج پر کریک ڈاؤن، مذہبی اقلیتوں پر تشدد کو روکنے کے لیے کارروائی کرے،اقوام متحدہ میں اسرائیل کی نائب مستقل مندوب آدی فرجون نے پاکستانی مندوب کی موجودگی میں کہا کہ اسرائیل کو پاکستان میں انسانی حقوق کی مجموعی صورت حال پر گہری تشویش ہے جہاں جبری گمشدگیاں، تشدد، پرامن احتجاج پر کریک ڈاؤن، مذہبی اقلیتوں اور دیگر پسماندہ گروپوں کے خلاف تشدد جاری ہے اس حوالے سے اسرائیل اس بات پر مایوس ہے کہ پاکستان کے چوتھے جائزے کے دوران اس کی تمام سفارشات کو نوٹ کیا گیا ،پاکستان کے حوالے سے کل 340 سفارشات موصول ہوئی تھیں جن میں سے 253 کو پاکستان کی حمایت حاصل ہوئی جب کہ 87 کو صرف نوٹ کیا گیا جن میں اسرائیل کی سفارشات بھی شامل تھیں
اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق میں پاکستان کے خلاف بیان کو سختی سے مسترد کیا ہے
سعودی شاہی خاندان کو بڑا جھٹکا،بادشاہ اورولی عہد جزیرہ میں روپوش، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات
سعودی عرب میں بغاوت ، کون ہوگا اگلا بادشاہ؟ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نےبتائی اندر کی بات
پاکستان کے خلاف بڑی رقم لے کر کرکٹ کھیلی ۔
چینی باشندوں کی جان لینے والوں کو پھانسی کے پھندے پر لٹکائیں گے،
کراچی یونیورسٹی میں ایک خاتون کا خودکش حملہ:کئی سوالات چھوڑگیا،
پاکستان میں تعینات چینی ناظم الامور مس پینگ چَن شِیؤکی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ سے ملاقات ہ
کراچی کی مچھر کالونی کی سن لی گئی،سی پیک سے متعلق سست روی کا تاثر غلط ہے،خالد منصور