پی ٹی آئی نے لانگ مارچ کی اجازت کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی

0
49

پی ٹی آئی نے لانگ مارچ کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد میں لانگ مارچ کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔
یہ درخواست پی ٹی آئی کے سیکسیکرٹری جنرل اسد عمر کی جانب سے علی ظفر ایڈووکیٹ نے جمع کرائی۔جس میں وزارت داخلہ، آئی جی اسلام آباد اور ہوم سیکرٹریز کو فریق بنایا گیا۔
درخواست میں عدالت سے یہ استدعا کی گئی کہ وفاقی پنجاب حکومت کو احتجاج کے لیے اجازت دے دی جاۓ۔ اور مزید درخواست کی گئی کہ احتجاج کے دوران کسی قسم کا بھی تشدد اور روکاوٹیں نہ ڈالی جایئں۔اس مقصد کے لیے وفاقی اور پنجاب حکومت کو تشدد کرنے اور طاقت کو استعمال کرنے کی ہر گز اجازت نہ دی جائیں۔
درخواست میں یہ بھی موقف اختیار کیا گیا ہے احتجاج ہر پاکستانی کا بنیادی حق ہے۔ اور پاکستان کا آئین بھی پر امن احتجاج کی اجازت دیتا ہے۔
پی ٹی آئی نے درخواست میں استدلال کیا آئین کا آرٹیکل 15،16،17، اور 19 پر امن طریقے سے نقل و حرکت، جمع ہونے بولنے کا حق دیتا ہے۔
درخواست میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران گرفتاریاں ہونے پر بھی روشنی ڈالی گئی۔کارکنان کی ریڈزون میں داخلے کے بعد فوج کو بھی طلب کیا گیا تھا۔ یہ سب صرف احتجاج کو روکنے کے لیے کیا گیا تھا۔پر امن احتجاج ہمارا حق ہے۔اسلام آباد میں ایک بار پھر سے لانگ مارچ کی دوبارہ کال دینے پر پی ٹی آئی کے 1000 سے زائد کارکنان کی بغیر کسی جرم کے گرفتاری کی فہرستیں تیار کر لی گئی ہیں۔

Leave a reply