پی ٹی آئی پرپابندی،رہنماؤں کیخلاف آرٹیکل 6کے تحت کاروائی،عطا تارڑ کا بڑا اعلان

حکومت کا عمران خان ، عارف علوی اور قاسم سوری پر آرٹیکل 6کے تحت کاروائی چلانے کا فیصلہ
0
208
tarar ata

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں کے کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی اپیل دائر کرینگے،

وفاقی حکومت کے 4بڑے فیصلے سامنے آئے ہیں،حکومت نےسپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے کیخلاف نظرثانی اپیل کافیصلہ کیا ہے، وفاقی حکومت نےپی ٹی آئی پر پابندی لگانے کیلئے کارروائی کافیصلہ کیا گیا ہے،سابق چیئرمین پی ٹی آئی اورسابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کیخلاف آرٹیکل 6کے تحت کارروائی کافیصلہ کیا ہے،سابق صدر عارف علوی کیخلاف بھی آرٹیکل 6کے تحت کارروائی کافیصلہ کیا ہے، بیرون ملک بیٹھ کر ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث افراد کے پاسپورٹ بلاک کیے جائیں گے،یہ بھی حکومت نے فیصلہ کر لیا ہے

حکومت کا مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے کیخلاف نظرثانی اپیل کافیصلہ
پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے کیخلاف نظرثانی اپیل کافیصلہ کیا ہے،آئینی شقوں کے حوالے سے ہمارے پاس پوائنٹس موجود ہیں،حکومت اور اتحادیوں جماعتوں نے ملکر نظرثانی اپیل میں جانے کافیصلہ کیا ہے،اس فیصلے میں سقم نظر آئے ہیں جس وجہ سے حکومت نظر ثانی اپیل دائر کرے گی.

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی پر پابندی کے لئے کارروائی کا اعلان کر دیا،وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا،وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھاکہ پاکستان اور پی ٹی آئی ایک ساتھ نہیں چل سکتے، پی ٹی آئی پرپابندی لگانے جارہے ہیں،پی ٹی آئی کا کیس سپریم کورٹ کو بھیجا جائے گا، بہت واضح ثبوت موجود ہیں کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگائی جائے ، حکومت پی ٹی آئی پر پابندی کے لئے کیس دائر کرے گی، وفاقی حکومت نے سابق چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان ،سابق صدر عارف علوی اورسابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف آرٹیکل 6کے تحت کارروائی کا بھی فیصلہ کیا ہے،عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے سابق صدر عارف علوی، بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف آرٹیکل 6 کا کیس چلایا جائے، ان تینوں اشخاص کے خلاف وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد یہ ریفرنس سپریم کورٹ کو بھجوایا جائے گا.

ہماری تحمل مزاجی اور برداشت اور دانشمندی کو ہماری کمزوری سمجھا گیا، بہت ہو چکا اب کہوں گا نو مور،عطا تارڑ
عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے ایوان میں کہا ہم میثاق معیشت کرنے کو تیار کریں، بانی پی ٹی آئی بدترین لیڈر ہے اس نے بہن بیٹیوں کو جیلوں میں ڈالنے کی روایات ڈالی ہیں،پی ٹی آئی کی حمایت کرنے والوں اوورسیز پاکستانیوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے،عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پاسپورٹ بلاک کرنے پڑے پاسپورٹ بھی بلاک کریں گے، اگر ہم نے ملک کو ترقی کی راہ پر لیکر چلنا ہے تو پاکستان اور پی ٹی آئی ملکر نہیں چل سکتے یہ بہت واضح ہے۔ اور یہ بات تمام سہولتکاروں کو بھی سمجھ جانی چاہیے۔بہت ہو چکا اب کہوں گا نو مور،سپریم کورٹ کے فیصلے پر تاثر ہے کہ بن مانگے ریلیف دیا گیا ہے، ٹریلر چل رہاہے آپ سیاہ کریں سفید کریں آپ کوکوئی پوچھنے والا نہیں،چند روز سے ملک میں ہیجانی کیفیت پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،تاثر دیا جارہا ہے یہ جو بھی کرلیں انہیں کوئی ہاتھ نہیں لگا سکتا، آپ ظلم کر رہے ہیں ہم میثاق جمہوریت کر رہے ہیں،یہ ہے ہماری سیاسی تربیت، ہماری سیاسی تربیت کو، ہماری تحمل مزاجی اور برداشت اور دانشمندی کو ہماری کمزوری سمجھا گیا، ہماری سیاسی تربیت ہے کہ مخالف کو آپ کہہ کر مخاطب کرتے ہیں،

زین قریشی بتائیں انہوں نے اسرائیلی بزنس مین کے ساتھ ڈنر کیوں کیا؟عطا تارڑ
عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی بدترین فاشسٹ حکمران تھے،عوام کو ریلیف دینے کے حوالے سے ہمیں ہدف تنقید بنایا گیا، کوئی بھی کیس ہو ، ایک تاثر ہے کہ انہیں کوئی ہاتھ نہیں لگا سکتا، بتایا جارہا ہے کہ ان ٹچ ایبل ہیں، 2014 کے دھرنوں سے آج تک مخصوص ذہنیت کو پروان چڑھایا گیا، زین قریشی بتائیں انہوں نے اسرائیلی بزنس مین کے ساتھ ڈنر کیوں کیا؟ باہر بیٹھ کر سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنے والوں کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کئے جائیں گے، پارلیمان سے قرارداد منظورکی جائے گی،حکومت نے سخت ترین کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے،پی ٹی آئی نے ممنوعہ ذرائع سے فنڈنگ لی ہے، فارن فنڈنگ کیس میں چھ سال سے سٹے پر سٹے لیا جا رہا ہے،9 مئی کو ملکی دفاع پر ذاتی مفاد میں حملہ کیا،کیس واپس لینے کیلئے چیئرمین نیب کیخلاف کمپین چلائی جارہی ہے، یہ پتہ نہیں کس طرح کے لوگ ہیں جنہیں نہ ماں کا پتہ ہے اور نہ ہی باپ کا،پی ٹی آئی حکومت نے فیصلہ کیا تھا کہ طالبان کو واپس لا کر بسایا جائے، ایک طرف دہشت گردوں کو یہاں لائے، دوسری طرف جی ایچ کیو پر حملہ کیا، انہوں نے کہا کہ سائفر سے کھیلنا ہے یہ تگڑا کیس ہے، امریکا میں پاکستان کے سفیر نے کہا کہ سائفر میں کوئی دھمکی نہیں تھی، فارن فنڈنگ ہو، نو مئی کے حملے ہوں یا سائفر کے ساتھ کھیلنا یہ سب ثابت شدہ ہیں،فارن فنڈنگ ہو، نو مئی کے حملے ہوں یا سائفر کے ساتھ کھیلنا،

ارب پتی لوگ انڈیا کے نئے مہاراجے قرار،امبانی خاندان کی شاہانہ شادی

سری لنکن کپتان مستعفی،ہمارے والے اب بھی لابنگ میں مصروف

عمران خان نے آخری کارڈ کھیل دیا،نواز شریف بھی سرگرم

پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت

اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

"بھولے بابا” کا عام آدمی سے خود ساختہ بابا بننے کا سفر ،اربوں کے اثاثے

اصلی ولن آئی ایم ایف یا حکومت،بے حس اشرافیہ نے عوام پر بجلی گرا دی

کرکٹ میں سٹے بازی اور سپاٹ فکسنگ،پاک بھارت میچ میں‌کتنے کا جوا؟

لڑائی شروع،کیا ایمرجنسی لگ سکتی؟جمعہ پھر بھاری،کپتان جیت گیا

مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کا فیصلہ،ملک ایک اور آئینی بحران سے دوچار

حکومت کو کوئی خطرہ نہیں،معاملہ تشریح سے آگے نکل گیا،وفاقی وزیر قانون

سپریم کورٹ کا فیصلہ، سیاسی جماعتوں کا ردعمل،پی ٹی آئی خوش،حکومتی اتحاد پریشان

Leave a reply