باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ نومئی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا وہ زخم ہے جو شاید آنے والے کئی سالوں تک نہیں بھر پائے گا، اسکی بڑی وجہ یہ ہے کہ جنہوں نے نومئی کا واقعہ کیا انکو ابھی تک احساس ہی نہیں کہ انہوں نے پاکستان اور پاکستان کے اداروں کو کتنا نقصان پہنچایا،وہ تو اس اصول پر چل رہے کہ ہم نہیں تو کوئی بھی نہیں،یہاں تک کہ جس ملک کے وہ ٹارزن بنے ہوئے اسکو بھی پس پشت ڈال دیا اور ایک شخص کو تمام معاملات کا محور بنا دیا،کبھی یہ کہتے ہیں عمران نہیں تو پاکستان کا کیا کرنا،کبھی ایٹمی اثاثوں کو متنازعہ بنانے کی کوشش کرتے ، کبھی معیشت تباہ کرنے کی کوشش کرتے، کبھی دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوشش کرتے،نومئی کو ایک سال ہونے کو، عوام کے ذہنوں میں سوال کہ نو مئی کے ذمہ دار،سہولت کاروں کو قانون کے کٹہرے میں کیوں نہیں لایا گیا، انہیں عبرت کا نشان کیوں نہیں بنایا گیا اور ریاستی ادارے واقعہ میں ملوث ملزمان سے رعایت کیوں برت رہے ہیں، جو لوگ بانی پاکستان، جی ایچ کیو کو نہ چھوڑیں،عسکری تنصیبات کو آگ لگا دیں، پاکستان کی سالمیت کو خطرے میں ڈالیں، وہ نوجوان جو نعرہ تکبیر بلند کر کے عسکری تنصیبات کو آگ لگائیں کیا انکے لئے کوئی رعایت برتی جا سکتی ہے، کیا انکو معاف کیا جا سکتا ہے؟
نومئی اچانک نہیں ہوا، کئی سالوں کی تربیت ،ذہن سازی تھی، مبشر لقمان
مبشرلقمان کا مزید کہنا تھا کہ نو مئی ، ایک دن اچانک سے نہیں ہو گیا، اسکے پیچھے کئی سالوں کی تربیت تھی، ایک لاوا تھا جو پھٹ پڑا، یہ وہی لوگ تھے جو کچھ عرصہ قبل پارلیمنٹ ،پی ٹی وی پر حملہ آور ہوئے، اور پارلیمنٹ ہاؤس پر اپنے کپڑے سکھانے کے لئے ڈالے، ریاست کا مذاق بنایا، 2014 میں یہی لوگ تھے جنہوں نے 126 دن کا دھرنا دیا، جس کا آغاز 14 اگست کو لانگ مارچ سے کیا اور پھر ریاست کو یرغمال بنا کر بیٹھ گئے، اس دھرنے میں صرف ڈی جے بٹ کا بل 15 کروڑ کا نقصان ہوا تھا،اس دھرنے سے معیشت کو اربوں کا نقصان ہوا، چینی صدر کا دورہ کینسل ہوا ،لیکن تحریک انصاف کو کیا ملا، کچھ بھی نہیں، کچھ ہی عرصے بعد دوبارہ لانگ مارچ کا اعلان،تب ریاست خاموش تھی، اگر تب بھی کوئی بڑی کاروائی ہوتی تو حالات مختلف ہوتے،لیکن ریاست کے خاموش ہونے کی وجہ تھی کہ پرانے لاڈلوں سے جان چھوٹ رہی تھی اور ایک نئے لاڈلے کو لانے کی تیاری ہو رہی تھی، آگے چلیں ایک بار پھر اسلام آباد مارچ کیا گیا، اس بارسارے وسائل خیبر پختونخوا حکومت کے استعمال ہوئے، اسلام آباد کے درخت جلائے گئے، میٹرو سٹیشن کو نقصان پہنچایا گیا،مزید نقصان ہونے سے قبل ہی ایک دن میں یہ دھرنا ختم ہوا، پھر ایک اور لانگ مارچ لاہور سے اسلام آباد، جس میں خاتون صحافی کینیٹر کے نیچے آ گئی،پانچ چھ لاشیں بچھ گئیں، خونی لانگ مارچ،پھر بھی جاری رہا، پھر یہی تربیت نومئی کو کام آئی،جب ہر بڑے شہر میں دنگے ہوئے، ریاستی املاک کو توڑا گیا، پشاور میں ٹینک تک سڑک پر لائے گئے، میانوالی میں جہازوں کو آگ لگانے کی کوشش کی گئی، پی ٹی آئی نے ابھی تک کچھ نہیں سیکھا،
ریاست نومئی کو نہیں بھولی، پی ٹی آئی نے دہشتگرد گروپوں کی طرح بچوں کی ذہن سازی کی، مبشر لقمان
مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ کل ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس کی اور کہا انتشاری ٹولےکو کوئی معافی نہیں ہو گی نہ ہی انتشاری ٹولے کے ساتھ کوئی مذاکرات ہوں گے،اور اگر مذاکرات کرنے ہیں تو صرف سیاسی لوگوں سے بات چیت ہو گی، اس پریس کانفرنس کی آواز مجھے لگتا ہے کہ جس طرح نومئی کے واقعات کا وہ ذکر رہے تھے اور واضح کر رہے تھے کہ نومئی کے ذمہ داران کو سزا ملے گی، ریاست اس واقعے کو نہیں بھولی، اس واقعہ میں چھوٹے چھوٹے بچوں کو استعمال کیا گیا، انکی ذہن سازی کی گئی اور انکو ریاست کے سامنے کھڑا کر دیا گیا،پریس کانفرنس سے واضح ہوا کہ چھوٹے بچوں کو بھی سزا ملے گی، دہشت گرد گروپ چھوٹے بچوں کی ذہن سازی کرتے ہیں اور انکو مرنے کے لئے بھیجتے ہیں یہاں تو سیاسی ادارے نے ایسا کام کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ صدق دل سے یہ معافی مانگیں تو پھر دیکھا جا سکتا ہے ، لیکن انکے رویئے سے لگ رہا ہے کہ یہ معافی نہیں مانگیں گے رؤف حسن نے پریس کانفرنس میں پھر الزامات لگائے اور کہا کہ نومئی ایک فالس فلیگ آپریشن تھا، سوشل میڈیا پی ٹی آئی کا اس پریس کانفرنس کے خلاف کھڑا ہو گیا، حماد اظہر نے بھی کہا کہ ادارے اب ہماری پریس کانفرنس سننے کا بھی حوصلہ کریں، اسکے بعد عمران خان کا جیل سے پیغام جاری ہوا کہ مجھے نو مئی کو فوجی دستے نے اسلام آباد سے اغوا کیا ، عمران خان نے گرفتار کا لفظ بھی استعمال نہیں کیا،تحریک انصاف نومئی کو اون کرنے کو تیار نہیں تو پھر کیسے آگے بڑھا جا سکتا ہے،کیا انہوں نے ویڈیو نہیں دیکھیں جس میں آزادی کے نعرے لگائے جا رہے ہیں، صنم جاوید کہہ رہی ہیں کہ کینٹ جا کر احتجاج کریں، ویڈیو سامنے آئیں آرمی کی گاڑیوں کو روکا گیا، شیشے توڑے گئے،پتھر مارے گئے، جی ایچ کیو کا دروازہ توڑ رہے ہیں کیا وہ ویڈیو جعلی ہیں؟پشاور ریڈیو سٹیشن کی بلڈنگ کو آگے لگانے کی ویڈیو جعلی ہے؟ علی امین گنڈا پور بندوقیں لانے کی بات کر رہے ہیں کیا وہ ویڈیو جعلی ہیں؟ فیصل آباد میں آئی ایس آئی دفاتر کے باہر احتجاج کیا جاتا ہے، تمام ویڈیو ثبوتوں کے بعد کون کہہ سکتا ہے کہ نومئی سے تحریک انصاف کا تعلق نہیں.
نومئی،ایک برس بیت گیا،ملزمان کی سزائیں نہ مل سکیں،یہ ہے نظام انصاف
نو مئی واقعات کی چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے سامنے مذمت کی تھی،عمران خان
9 مئی پاکستان کیخلاف بہت بڑی سازش جس کا ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی،عظمیٰ بخاری
9 مئی کی آڑ میں چادرو چار دیواری کی عزت کو پامال کرنیوالے معافی مانگیں،یاسمین راشد
عوام نے نومئی کے بیانیے کو مستر د کر دیا ،مولانا فضل الرحمان
اسد قیصر نے نومئی کے واقعات پر معافی مانگنے سے انکار کر دیا
نومئی، پی ٹی آئی نے احتجاج پروگرام تشکیل دے دیا
عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟
سانحہ نو مئی نائن زیرو، بلاول ہاؤس یا رائے ونڈ سے پلان ہوتا تو پھر ردعمل کیا ہوتا؟ بلاول بھٹوزرداری
یہ لوگ منصوبہ کرچکے ہیں نو مئی کا واقعہ دوبارہ کروایا جائے
نو مئی جلاؤ گھیراؤ، پہلا فیصلہ آ گیا، 51 ملزمان کو ملی سزا
عمران خان سے ملنے اب اڈیالہ نہیں آؤنگا،شیر افضل مروت پھٹ پڑے