باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے بنڈزو علاقے میں آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم میں 2کشمیری نوجوان عسکریت پسند شہید ہو گئے۔

کشمیر زون پولیس کے مطابق علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موسول ہونے کے بعد فوج، سی آر پی ایف اور ایس او جی کی ٹیم نے علی الصبح بنڈزو علاقے کو محاصرے میں لیا اور تلاشی کارروائی شروع کی ۔ جس کے بعد دو طرفہ گولیوں کے تبادلے میں 2نوجوان عسکریت پسند شہید ہوگئے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق حکام نے ضلع پلوامہ میں انتڑنیٹ خدمات معطل کر دیں۔انسپکٹر جنرل پولیس وجے کمار نے ساوتھ ایشین وائر کو 1سی آر پی ایف کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ۔

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے شرپورہ علاقے میں سکیورتی فورسز کی جانب سے تلاشی کارروائی شروع کی گئی ۔علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فوج کے 1 آرآر، ایس او جی اور سی آر پی ایف کی 40ویں بٹالین نے مشترکہ طور پر شرپورہ علاقوں کو محاصرے میں لے لیا اور تلاشی مہم شروع کی۔ علاقے میں تمام راستوں کو سیل کر دیا گیا۔

اتوار کے روز جموں وکشمیر کے دارالحکومت سرینگر کے زونی مر نامی علاقہ میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان مسلح تصادم میں تین عسکریت پسند شہید ہوئے تھے۔

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق جون کے مہینے میں جنوبی کشمیر میں یہ 11 واں مقابلہ ہے جس میں اب تک 30 عسکریت پسند شہید ہوچکے ہیں۔جبکہ 2 درجن سے زائد مکانات تباہ کر دئے گئے۔ جون میں مجموعی طور پر آج تک 39عسکریت پسند شہید اور2عام شہری شہید ہوئے۔
پیر کو صبح کے وقت مقبوضہ کشمیرکے ویری ناگ علاقے کے جنگل میں ایک آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان شدید تصادم ہوا تھا۔

ضلع پلوامہ میں 2000سے اب تک200مختلف واقعات میں 377افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ جبکہ 1010 واقعات میں 921عسکریت پسندِ 440 شہری اور 58نامعلوم افراد شہید کئے گئے ۔ضلع میں اسی عرصے میں 316سیکورٹی فورسز کے اہلکار بھی مارے گئے۔

مقبوضہ جموں وکشمیر میں رواں سال 2020میں135کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا۔جن میں جنوری میں 22،فروری میں 12، مارچ میں 13، اپریل میں 33 اور مئی میں 16کشمیریوں کو شہید کیا گیا۔جبکہ 30سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوئے۔پولیس کے مطابق رواں سال اسلحہ برآمدگی کے60واقعات ریکارڈ کئے گئے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق اس سال دھماکوں کے 16واقعات میں21شہریوںاور ایک سیکورٹی اہلکار کی اموات ہوئیں جبکہ14سیکورٹی اہلکارزخمی ہوئے۔سال 2020میں 62مختلف واقعات میں 127افراد کو گرفتار کیا گیا۔

بہت ہو گیا ،اب گن اٹھائیں گے، کشمیری نوجوانوں کا ون سلوشن ،گن سلوشن کا نعرہ

‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

مغربی اور مشرقی سرحد پر فوج مستعد ،قوم کا دفاع ہر صورت کریں گے، ترجمان پاک فوج

بھارتی جارحیت خطے کے امن وسلامتی کوتباہ کرسکتی ہے، وزیراعظم کا دنیا کو انتباہ

مقبوضہ کشمیر، ریاض نائیکو کے ہمراہ حریت رہنما کے بیٹے کو بھی بھارتی فوج نے کیا شہید

افغان طالبان نے عیدالفطرکے بعد ہندوستان میں جہاد شروع کرنے کا اعلان کردیا

سرینگر ،بھارتی فوج اور مجاہدین کے مابین جھڑپ ,ایک فوجی ہلاک، 5زخمی

چئرمین تحریک حریت کا فرزند ارجمند کشمیر کی مٹی پر جان نچھاور کر گیا، باغی سپیشل رپورٹ

عید کے بعد مقبوضہ کشمیر میں طالبان کے پوسٹر، کیا طالبان غزوہِ ہند شروع کر رہے؟

 

گزشتہ ایک ماہ میں حزب المجاہدین کے 4 کمانڈر شہید کئے گئے ہیں جن میں ریاض نائکو ، ڈاکٹر سیف اللہ ، جنید احمد صحرائی اور فاروق احمد بھٹنالی شامل ہیں۔

Shares: