پنجاب میں زرعی تحقیق کے لیے 6 ارب روپے مختص

0
35

لاہور۔تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے کہا ہے کہ پنجاب میں زرعی تحقیق کیلئے 6ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ محکمہ زراعت مختلف فصلوں کی 80نئی اقسام کی منظوری دے چکا ہے، حکومت پنجاب کے کسان دوست اقدامات کی وجہ سے رواں سال چنے اور کینولاکی اضافی پیداوار ہوئی-یہاں جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کاشتکار بھائیوں کے مسائل کے حل کے وعدوں کی تکمیل کیلئے اسی جوش و جذبے کی ضرورت ہے،صوبائی وزیرزراعت اور ان کی ٹیم پنجاب کو غذائی خودکفالت کی راہ پر گامزن کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے، 2سال میں 78ہزار ایکڑ بنجر اراضی کو قابل استعمال بنانے سے کاشتکار وں کی آمدن میں اڑھائی ارب روپے اضافہ ہوا-انہوں نے کہا کہ آبپاشی کے جدید ترین سپرنکلر‘ رین گن سپرنکلر‘ ڈرپ سپرنکلرسولر سسٹم کا استعمال بہت ضروری ہے، زراعت کی ترقی سے معیشت ترقی کرے گی، زراعت کی ترقی کیلئے کسان کو ضروری سہولیات فراہم کرنا اشد ضرور ی ہے، ہم نے زراعت کی ترقی کیلئے تاریخ ساز اقدامات کئے ہیں۔

Leave a reply