پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی
پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے)نے بدھ سے جمعہ کے دوران پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائیں شمالی بلوچستان کے علاقوں میں 10 جنوری رات سے داخل ہونگی۔
مغربی ہوائیں 11 جنوری کو ملک کے بالائی علاقوں پر اثر انداز ہونگی۔ 11 سے 13 جنوری کے دوران مری میں بارش اور برفباری کا امکان ہے،اسی دوران مری میں شدید برفباری سے سڑکیں بند اور گاڑیوں کی آمد ورفت میں خلل کا امکان ہے، اسی دوران مری میں چند مقامات پر شدید برفباری کا بھی امکان ہے۔بارش کے دوران اور بعد میں درجہ حرات میں نمایاں کمی کا امکان ہے،مسافر حضرات کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے محتاط رہیں اور ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کریں۔
مزید یہ کہ 11 اور 13جنوری کے دوران اسلام آباد، لاہور،سرگودھا، میانوالی، خوشاب، بھکر اور لیہ میں بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ،ننکانہ صاحب، قصور، ساہیوال، اوکاڑہ میں بھی ہلکی سے درمیانی بارش کی توقع ہے اور 11اور 12 جنوری کو ڈیرہ غازی خان، مظفر گڑھ، ملتان، خانیوال اور پاکپتن میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
لڑکیوں سے بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات کی پنجاب اسمبلی میں بھی گونج
لاہور میں خواتین سے زیادتی کے بڑھتے واقعات،ملزمہ کیا کرتی؟ تہلکہ خیز انکشاف
نو سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سگا پھوپھا گرفتار
خواتین کو دست درازی سے بچانے کیلئے سی سی پی او لاہور میدان میں آ گئے
خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے اوباش ملزمان گرفتار
یہ ہے پنجاب،ایک روز میں ایک شہر میں جنسی زیادتی کے چھ کیسزسامنے آ گئے