وفاق کے بعد پنجاب کا بجٹ کیسا ہوگا؟ اپوزیشن کی حکمت عملی بھی تیار

0
41

وفاق کے بعد پنجاب کا بجٹ کیسا ہوگا؟ اپوزیشن کی حکمت عملی بھی تیار

پنجاب کا 2 ہزار 600 ارب سے زائد کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا، کوئی نیا ٹیکس نہ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ترقیاتی پروگرام کیلئے 560 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز رکھی گئی ہے۔

وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت آج مالی سال 2021-22 کا بجٹ صوبائی اسمبلی میں منظوری کے لیے پیش کریں گے۔ پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی صدرات سپیکر چوہدری پرویز الہی کریں گے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب کا نیا آنے والا بجٹ عوام دوست اور کاروباری طبقہ کے لیے سازگار ہونے کا امکان ہے۔ پنجاب بجٹ کا حجم 26 کھرب 53 ارب روپے مختص کرنے کی تجویزدی گئی ہے پنجاب حکومت کے بجٹ میں رواں سال کی نسبت 16 فیصد اضافہ ہو گا پنجاب بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10 فیصد ہو گا حکومتی اراکین اسمبلی کے حلقوں میں 360 ارب کا ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پروگرام بھی شامل ہے لاہور کے حکومتی اراکین اسمبلی کو بجٹ میں 10 ارب روپے کے فنڈ دینے کی تجویزدی گئی ہے لاہور میں پانی کے اضافی بل کی وصولی کے لیے واٹر میٹر منصوبے پر 10 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے حکومت نے ذرائع آمدن بڑھانے کے لیے ٹیکس اہداف میں 21 فیصد کا اضافہ کردیا

پنجاب کا ترقیاتی بجٹ 66 فیصد اضافے کے ساتھ 560 ارب روپے مقرر کرنے کی تجویزدی گئی ہے ترقیاتی بجٹ گزشتہ مالی سال کے 337 ارب کے بجٹ سے 66 فیصد زائد ہے

حکومت نے بجٹ منظور کرانے کے لیے اپنی حکمت عملی تیار کر لی ہے وزیر اعلیٰ پنجاب نے تحریک انصاف کے ناراض اراکین سے ملاقاتیں کیں اور انہیں بجٹ پر ووٹ کے لیے قائل کیا۔ تمام ناراض اراکین نے بجٹ کے موقع پر حکومت کا مکمل ساتھ دینے کا وعدہ کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے اپوزیشن جماعتوں کے اراکین اسمبلی سے بھی ملاقات کی اور بجٹ کے حوالہ سے بات چیت کی

اپوزیشن نے بھی حکومت کو بجٹ پر ٹف ٹائم دینے کی حکمت عملی تیار کر لی۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے پارلیمانی پارٹی کو اہم ہدایات دے دیں۔ مسلم لیگ ن کی کوشش ہے کہ وہ حکومت کو بجٹ باآسانی منظور نہ ہونے دے۔ پیپلز پارٹی بھی نون لیگ کے ساتھ مل کر بجٹ پر مشترکہ حکمت عملی اپنائی گی۔ پنجاب کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضی بجٹ پر نون لیگ کے ساتھ حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے تیار ہیں

15 نہیں بلکہ کتنے فیصد تنخواہیں بڑھائی جائیں گی؟ ملازمین کے ساتھ ہاتھ ہو گیا

پی ٹی وی کے پاس پرانے کیمرے، سپیئر پارٹس نہیں ملتے،قائمہ کمیٹی اجلاس میں انکشاف

پی ٹی وی سپورٹس پر اینکرز کی دس دس گھنٹے کی تنقید ، قائمہ کمیٹی نے تجزیوں کو غیر معیاری قرار دے دیا

فلم پالیسی کو بہت جلد عملی جامہ پہنایا جائے گا، قائمہ کمیٹی تعاون کرے گی: سینیٹر فیصل جاوید

پیپلز پارٹی وفد نے کی الیکشن کمیشن میں حکومت کے اہم اقدام کی مخالفت

ترین گروپ بجٹ منظوری میں ساتھ دے گا یا نہیں؟ اعلان کر دیا

ریاست مدینہ کا وعدہ پورا کرینگے، بجٹ اجلاس سے وزیر خزانہ کا خطاب

بجٹ میں کراچی والوں کو خوشخبری سنا دی گئی

بجٹ میں غریب عوام کا احساس کیا، وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کا دعویٰ

انٹرنیٹ ڈیٹا،موبائل فون کالز پر ٹیکس کی تجویز پر وزیراعظم کا حکم آ گیا

مہنگائی کے مقابلے میں تنخواہوں میں زیادہ اضافہ ہونا چاہیے تھا.وزیر خزانہ

یہ کام کئے بغیر بجٹ پیش ہو ہی نہیں سکتا، یوسف رضا گیلانی نے حکومت کیلئے کی مشکل پیدا

پنجاب میں ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ ہو گا یا نہیں،بزدار نے فیصلہ سنا دیا

Leave a reply