پنجاب کا بجٹ کیسے پاس کروانا ہے؟ وزیراعلیٰ پنجاب لاہور میں اہم شخصیت کے پاس پہنچ گئے

0
34
پنجاب کا بجٹ کیسے پاس کروانا ہے؟ وزیراعلیٰ پنجاب لاہور میں اہم شخصیت کے پاس پہنچ گئے #Baaghi

پنجاب کا بجٹ کیسے پاس کروانا ہے؟ وزیراعلیٰ پنجاب لاہور میں اہم شخصیت کے پاس پہنچ گئے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی گورنر ہاؤس آمد ہوئی ہے

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات ہوئی ہے،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اور نئے مالی سال کے بجٹ میں فلاح عامہ کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا،کورونا کی صورتحال اور ویکسی نیشن کے عمل کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی .گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے صوبے کے عوام کیلئے بہترین بجٹ پیش کرنے پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو مبارکباد دی وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے آب پاک اتھارٹی کے تحت عوام کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی کاوشوں کو سراہا

وزیراعلیٰ اور گورنر نے پنجاب میں کورونا کے مثبت کیسوں میں کمی پر اطمینان کا اظہار کیا، دونوں رہنماؤں نے عوام سے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد جاری رکھنے کی اپیل کی ،کورونا ویکسین کی کمی دور کرنے کیلئے ہر ضروری اقدام اٹھانے پر اتفاق کیا گیا ، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا تھا کہ مل کر صوبے کے عوام کی خدمت جاری رکھیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی سازشی سیاست دم توڑ چکی۔ منفی سیاست کا مقابلہ عوامی خدمت کیا ہے اور کرتے رہیں گے۔ صوبے کے عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات میں خلل برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انتشار اور مایوسی پھیلانے والے عناصر کبھی کامیاب نہیں ہو ں گے۔ شوبازی کا دور گزر چکا، اب صرف عوام کی خدمت پر فوکس ہے۔ پنجاب حکومت نے تاریخ ساز سالانہ ترقیاتی پروگرام دیا ہے۔پنجاب ترقی کے نئے دور میں داخل ہو چکا ہے۔ہر علاقے کیلئے یکساں فنڈز مختص کئے ہیں۔

گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے عوام، صنعتکار، محنت کش، ملازم اور کسان دوست بجٹ پیش کرکے ہر طبقے کو ریلیف دیا ہے۔ ہر ضلع کیلئے علیحدہ ڈویلپمنٹ پیکیج پنجاب حکومت کا شاندار اقدام ہے۔عوام کی خدمت ہمارا مشن ہے۔ اپوزیشن نے پہلے دن سے حکومت کے خلاف محاذ بنایا اور ہمیشہ ہزیمت اٹھائی۔ اپوزیشن جماعتوں کو ملک کے وسیع تر مفاد میں سوچنا اور عمل کرنا چاہیئے۔

ندیم بابر کو ہٹانا نہیں بلکہ عمران خان کے ساتھ جیل میں ڈالنا چاہئے، مریم اورنگزیب

ن لیگ بڑی سیاسی جماعت لیکن بچوں کے حوالہ، دھینگا مشتی چھوڑیں اور آگے بڑھیں، وفاقی وزیر کا مشورہ

اک زرداری سب پر بھاری،آج واقعی ایک بار پھر ثابت ہو گیا

مبارک ہو، راہیں جدا ہو گئیں مگر کس کی؟ شیخ رشید بول پڑے

فیصلہ کرلیں کہ ایوان کی کارروائی کیسے چلانی ہے؟ اسد قیصر نے اجلاس کیا ملتوی

شہباز شریف سے ملاقات کے بعد بلاول کا حکومتی اہم شخصیت سے رابطہ

Leave a reply