پنجاب کی جیلوں میں قیدی اب دیکھ سکیں گے انٹرٹینمنٹ چینل
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے جیل نظام میں اصلاحات کے لیے اہم اقدامات سامنے آ گئے
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیرصدارت جیل نظام میں اصلاحات کے لئے اجلاس ہوا، اجلاس میں پریزن پیکیج کے خدوخال کا جائزہ لیا گیا، صوبائی وزراء قانون راجہ بشارت،فیاض الحسن چوہان،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلی، انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات، سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ اور اعلی حکام نے اجلاس میں شرکت کی
وزیر اعلی عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر جیلوں کے لئے 1037عملے کی بھرتی کا آغاز ہو گیا،وزیراعلیٰ نے 4930وارڈن کی بھرتی کی اصولی منظوری دے دی وزیراعلیٰ نے جیلوں میں ڈاکٹرز اورپیرا میڈیکل سٹاف کی خالی آسامیاں پر کرنے کی ہدایت کر دی،وزیر اعلی عثمان بزدار نے محکمہ جیل خانہ جات میں 44 ماہر نفسیات کی بھرتی مکمل ہونے پر اظہار اطمینان کیا ،وزیر اعلی نے پریزن پیکیج کو جلد از جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت کی، جیل ملازمین کے سروس سٹرکچر کو بہتر بنانے کا اصولی فیصلہ کیا،وزیراعلیٰ نے پنجاب پروبیشن اینڈ پیرول ایکٹ میں قابل عمل ترامیم کرنے کی ہدایت کی،وزیراعلیٰ نے حکم دیا کہ قیدیوں کو معیاری کھانا فراہم کرنے کیلئے درکار بجٹ کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ قیدیوں پر تشدد اورغیر انسانی سلوک کے خاتمے کیلئے قابل عمل سفارشات مرتب کی جا ئیں۔
وزیر اعلی عثمان بزدار نے جیلوں میں کیبل نیٹ ورکنگ جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ قیدی پی ٹی وی نیوز،پی ٹی وی ہوم اور انٹرٹینمنٹ چینل دیکھ سکیں گے۔ قیدی فون پر دوران کال کوڈ دباکر اپنی شکایت کا اندراج کراسکتے ہیں ،وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ قیدیوں کی489 شکایات پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ جیلوں کی ویڈیو مانیٹرنگ سے خلاف ضابطہ عمل پر 705 انکوائریاں کی گئیں۔ پنجاب کی 21جیلوں میں پی ایم آئی ایس رائج کردیا گیا۔ 22جیلوں میں جلد پی آئی ایم ایس رائج کردیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ کے دورے کے بعد ملتان جیل میں خراب پنکھے تبدیل کردیئے گئے۔ ملتان جیل میں واٹر کولر نصب،واش روم اورکچن کی تعمیر ومرمت کردی گئی۔ ڈیرہ غازی خان جیل میں وزیراعلیٰ کی ہدایت پرپنکھے اورایگزاسٹ نصب کردیئے گئے۔ وزیراعلیٰ کے د ورے کے بعد ڈیرہ غازی خان جیل میں 85 ٹائلٹ کی تعمیر ومرمت کی گئی۔ سیالکوٹ جیل میں وزیراعلیٰ کے دورے کے بعد 100پنکھے لگا دیئے گئے ہیں۔
طلبا کے ساتھ زیادتی کرنے، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے سابق پولیس اہلکار کو عدالت نے سنائی سزا
لاہور میں 2 بچیوں کے اغوا کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار
پولیس ناکے پر 100روپے کے تنازعے پر دو پولیس اہلکار آپس میں لڑ پڑے
خاتون کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنیوالا ملزم لاڑکانہ سے گرفتار
ذہنی معذور قیدیوں کی سزائے موت کیخلاف اپیل پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ
جیلوں میں قید خواتین کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے سفارشات پر مبنی رپورٹ وزیراعظم کو پیش
لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی
کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم
محبت کا ڈرامہ رچا کر لڑکی کی غیر اخلاقی تصاویر بنا کر بلیک میل کرنیوالا گرفتار
جعلی قیدی بن کر جیل میں 3 سال گزارنے والا قیدی عدالت میں پیش
شیخ رشید قیدیوں پر مہربان ہو گئے
جیل میں ایک دو نہیں بلکہ 25 قیدیوں نے خود کو چاقو مار کر زخمی کر لیا