باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پنجاب میں کورونا کیسز میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے،

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کورونا کی تشویشناک صورت کے باعث فوج کو طلب کیا گیا ہے،پنجاب کے بڑے شہروں میں پاک فوج، پولیس اور انتظامیہ ملکر کام کرے گی، آئندہ چند روز میں پاک فوج ،پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ ملکر کام کرے گی،

قبل ازیں وفاقی وزارت داخلہ نے پنجاب حکومت کے خط پر فوج طلب کر نے کی منظوری دیدی ہے پاک فوج کے جوان ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر ایس او پیز پر عملدرآمد کروائیں گے ،پنجاب کے شہروں لاہور، راولپنڈی اور گوجرانوالہ سمیت پانچ اضلاع میں پاک فوج کے جوانوں کو تعینات کیا جائے گا جہاں کرونا کیسز کی شرح زیادہ ہے،

گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ کرونا ایس او پیز پر عملدرآمدکروانے کے لئے پاک فوج انتظامیہ کی مدد کرے گی، اسکے بعد وفاقی حکوت نے اسلام آباد میں فوج کے جوانوں کو تعینات کر دیاہے جو کہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر خدمات انجام دے رہے ہیں جبکہ کارروائی کے دوران ہوٹل سیل کیے گئے اور جرمانے بھی کیئے گئے ہیں ۔

خبردار،ہو جائیں تیار، وزیراعظم نے پاک فوج کو بڑا حکم دے دیا

کیا بھارت بھی میڈیا کواجازت دے گا؟ ڈی جی آئی ایس پی آر

غیر ملکی سفیروں،دفاعی اتاشی کا ایل او سی کا دورہ، ڈی جی آئی ایس پی آر نے دی اہم بریفنگ

مورال بلند،فوج اپنا کام کر رہی ہے،پاکستان نے ذمہ دار رياست ہونے کا ثبوت دیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

ہمارے شہدا ہمارے ہیرو ہیں،ترجمان پاک فوج کا راشد منہاس شہید کی برسی پر پیغام

سیکیورٹی خطرات کے خلاف ہم نے مکمل تیاری کر رکھی ہے، ترجمان پاک فوج

الیکشن پر کسی کو کوئی شک ہے تو….ترجمان پاک فوج نے اہم مشورہ دے دیا

فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے ، دعا ہے علی سد پارہ خیریت سے ہو،ترجمان پاک فوج

طاقت کا استعمال صرف ریاست کی صوابدید ہے،آپریشن ردالفسار کے چار برس مکمل، ترجمان پاک فوج کی اہم بریفنگ

دوسری جانب پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت ڈاکٹر نوشین حامد کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے صورتحال بہت سنجیدہ ہے، پاک فوج کا بلانا بھی ایک سخت اقدام ہی ہے ہسپتالوں میں 90 فیصد تک بیڈز اور وینٹی لیٹرز زیراستعمال ہیں۔ صورتحال مزید خراب ہوئی تو فیلڈ ہسپتال دوبارہ کھول دئیے جائیں گے۔لاک ڈاون کے بغیر پابندیاں لگا کر صورتحال کو کنٹرول کرنے کی کوشش ہے۔

Shares: