عمران خان کی گرفتاری کے بعد نومئی سے لے کر اب تک پنجاب میں کتنے افراد گرفتار ہوئے تفصیلات سامنے آ گئیں

9 مئی کے بعد پنجاب میں 4700 افراد کو ایم پی او قوانین کے تحت گرفتار کیا گیا۔پنجاب میں ایک سال سے 1238تحریک انصاف کے رہنما اور کارکن نظر بند کئے گئے تحریک انصاف کے 9 مئی 2023 سے لیکر اب تک جاری کیے گئے نظر بند اور رہا کیے گئے رہنماؤں اورکارکنوں کی تفصیلات عدالت میں جمع کروا دی گئی، چیف سیکرٹری نے ایم پی او آڈرز کی مکمل تفصیلات ہائیکورٹ میں پیش کردیں،9 مئی 2023 کے بعد سے اب تک 4770 افراد کو ایم پی او آڈر کے تحت نظر بند کیا گیا،پی ٹی آئی کارکنان سمیت دیگر کے خلاف 3532ایم پی او آڈرز جاری کیے گئے، 3511 افراد ایم پی او آڈرز واپس لینے کی بنا پر رہا ہوئے، راولپنڈی،گجرانوالہ اور لاہورمیں سب سے زیادہ ایم پی او آڈرز جاری کیےگئے،

نومئی مقدمہ، علی امین گنڈا پور،زرتاج گل و دیگر اڈیالہ جیل طلب
دوسری جانب انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی، عدالت نے نو مئی کے ایک اور مقدمے میں وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کو طلب کرلیا،عدالت نے پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل، محمد اشرف سوہنا اور مہر محمد جاوید کو بھی طلب کرلیا۔عدالت نے ملزمان کو 26 تاریخ کو اڈیالہ جیل میں ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا، ملزمان کے خلاف نو مئی کا مقدمہ تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج ہے

نومئی مقدمات،عمر ایوب، زرتاج گل، شبلی فراز، زین قریشی کی ضمانت منظور
دوسری جانب فیصل آباد میں 9 مئی واقعات کے4مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانتیں منظور کر لی گئی ہیںَ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نےاپوزیشن لیڈرعمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گل، زین قریشی اور فواد چوہدری کی ضمانتیں منظور کیں،پی ٹی آئی رہنما عدالت میں پیش ہوئے، فواد چودھری بھی عدالت میں پیش ہوئے، درخواست ضمانت پرجج شاہد ضمیر رانجھا نے سماعت کی،کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے ریکارڈ پیش نہ کرنے پر پولیس حکام کی سرزنش کی اور انچارج انوسٹیگیشن عبد الجبار کو شوکاز نوٹس بھی جاری کر دیا،عدالت نے چار مقدمات میں عمر ایوب ، شبلی فراز، زین قریشی ، زرتاج گل اور فواد چوہدری کی ضمانتیں منظور کر لیں۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے بجٹ دستاویز 2024-25 پر دستخط کر دئیے

آئی ایم ایف کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں،مہنگائی میں کمی ہو رہی،وزیر خزانہ

جبری مشقت بارے آگاہی،انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی لاہور میں میڈیا ورکشاپ

بہت ہو گیا،طوائفوں کی ٹیم، محسن نقوی ایک اور عہدے کے‌خواہشمند

قومی اسمبلی،غیر قانونی بھرتیوں پر سپیکر کا بڑا ایکشن،دباؤ قبول کرنے سے انکار

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

جمخانہ کلب میں مبینہ زیادتی،عظمیٰ تو پرانی کھلاڑی نکلی،کب سے کر رہی ہے "دھندہ”

بجٹ میں 1800 ارب روپے کے اضافی ٹیکسز لگائے گئے ہیں، چئیر مین ایف بی آر

وفاقی بجٹ میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے لئے ہیلتھ انشورنس کا اعلان

بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کےلیے انکم ٹیکس میں کتنا اضافہ ہوا؟

ہائبرڈ اور لگژری الیکٹرک گاڑیوں کی درآمد پر دی جانے والی رعایت ختم

نومئی،ایک برس بیت گیا،ملزمان کو سزائیں نہ مل سکیں،یہ ہے نظام انصاف

واضح رہے کہ نو مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنان نے ملک بھر میں جلاؤ گھیراؤ کیا تھا، عسکری تنصیات پر حملے کئے تھے، منظم منصوبہ بندی کے تحت شہدا کی یادگاروں کو نشانہ بنایا گیا تھا، نو مئی کے بعد تحریک انصاف کے کئی رہنما پارٹی چھوڑ چکے، کئی جیلوں میں تو کئی مفرور ہیں، عام انتخابات کے بعد خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت بن گئی، علی امین گنڈا پور وزیراعلیٰ بن گئے ہیں تا ہم پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں نو مئی میں ملوث پی ٹی آئی کارکنان مشکل میں ہیں.

9مئی مقدمات: پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کے وارنٹ گرفتاری جاری

9مئی کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی بریت کی درخواست دائر

عمران ،قریشی کو نومئی کے مقدمات میں چالان کی نقول تقسیم

 سانحہ نو مئی کے چھے مقدمات میں اہم پیشرفت

9 مئی کے بعد زمان پارک کی کیا حالت ہے؟؟

عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟

سانحہ نو مئی نائن زیرو، بلاول ہاؤس یا رائے ونڈ سے پلان ہوتا تو پھر ردعمل کیا ہوتا؟ بلاول بھٹوزرداری

یہ لوگ منصوبہ کرچکے ہیں نو مئی کا واقعہ دوبارہ کروایا جائے

نو مئی جلاؤ گھیراؤ، پہلا فیصلہ آ گیا، 51 ملزمان کو ملی سزا

Shares: