پنجاب میں دہشت گرد عناصر ایک بار پھر متحرک،پانچ اضلاع سے دہشت گرد گرفتار

0
35
سوات میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا

پنجاب میں دہشت گرد عناصر ایک بار پھر متحرک،پانچ اضلاع سے دہشت گرد گرفتار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں ایک بار پھر دہشت گرد عناصر متحرک ہو گئے ہیں

دہشت گردوں کے خلاف سی ٹی ڈی کی کاروائیاں جاری ہیں،سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں کاروائیاں کی ہیں اور مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے، دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا جبکہ انکا تعلق کالعدم تنظیموں سے نکلا، سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں کارروائی کرتے ہوئے 5مبینہ دہشت گرد گرفتار کر لئے

سی ٹی ڈی کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مبینہ دہشت گردسے دھماکہ خیز مواد اور بم بنانے کا دیگر سامان برآمد کر لیا گیا میانوالی میں مبینہ گرفتار دہشت گرد سے بھی دھماکہ خیز موادبرآمد کیا گیا،چنیوٹ میں دوران کارروائی مبینہ دہشتگرد کو گرفتار کیاگیا،فیصل آباد اورمظفر گڑھ سے بھی مبینہ دہشت گرد گرفتار کر لئے گئے مبینہ گرفتار دہشت گرد کالعدم تنظیم کے لیے فنڈز اکھٹے کرتا تھا تمام دہشتگردوں کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں اور انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے

اس سے قبل 31 اگست کو انسداد دہشتگردی فورس (سی ٹی ڈی) نے بلوچستان کے ضلع مستونگ میں کارروائی کرتے ہوئے 11 مبینہ دہشت گرد ہلاک کر دیئے تھے، ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق سی ٹی ڈی کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ کالعدم تنظیم کے کارندوں نے صوبے میں دہشت گردی کا منصوبہ بنایا ہے، جس پر ان کے خلاف کارروئی کی گئی۔ مارے گئے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

قبل ازیں 8 اگست کو پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 3 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔سی ٹی ڈی ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے فیروز والا کے علاقے گلشن بابر میں کارروائی کرتے ہوئے 3 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ترجمان کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد حساس تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے اور دہشت گرد افغان شہری تھے۔

سی ٹی ڈی کی کاروائی، مردان خود کش حملے کا مرکزی ملزم گرفتار

ایم کیو ایم کے کونسے رہنما لڑکوں کو ٹریننگ کیلئے بھارت بھیجتے تھے؟ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کا انکشاف

پراسیکیوشن کا کمال. مصطفیٰ کمال کے خلاف کرونا پازیٹو مریض بطور گواہ عدالت میں پیش کردیا

ایم کیو ایم وزرا کبھی بھی حکومت نہیں چھوڑیں گے،مصطفیٰ کمال کا دعویٰ

بانی ایم کیو ایم کی ہدایت پر خالد مقبول صدیقی کب بھارت گئے؟ مصطفیٰ کمال نے بڑے انکشافات کر دیئے

کراچی کی عوام کو ایک قطرہ پانی کا نہ دینے والے انقلاب لانے کی بات کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال برس پڑے

کرونا کے باعث نالوں کی صفائی کا کام تاخیرکا شکار ہوا،وزیراعلیٰ سندھ

ایم کیوایم عسکری ونگ کے کارندوں کے بھارتی ایجنسی سے روابط،اہم شخصیت کی طلبی ہو گئی

سی ٹی ڈی کی تحقیقات، بھارتی خفیہ ایجنسی سے رابطے بارے فاروق ستار نے کیا جواب دیا؟

Leave a reply