پنجاب یونیورسٹی کو کل سے کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا

پنجاب یونیورسٹی کو کل سے باقاعدہ کھولنے کا فیصلہ
باغی ٹی وی :پنجاب یونیورسٹی کو کل سے باقاعدہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم تعلیمی سرگرمیاں بحال نہیں ہوں گی۔پنجاب یونیورسٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ابھی صرف شعبہ جات کو کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ترجمان پنجاب یونیورسٹی کے مطابق تمام شعبہ جات میں اساتذہ کی حاضری کو یقینی بنایا جائے گا لیکن یونیورسٹی میں فی الحال تعلیمی سرگرمیاں بحال نہیں ہوں گی.پنجاب یونیورسٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حکومتی اعلان کے بعد طلبا کو یونیورسٹی میں آنے کی اجازت دی جائے گی۔

عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے دیگر شعبہ ہائے زندگی کی طرح تعلیمی اداروں کو بھی بند کیا گیا تھا۔حکومت پاکستان کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے کے تحت اب مختلف شعبہ ہائے زندگی کو دوباہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم ابھی تک تعلیمی اداروں کو کھولنے کا فیصلہ نہیں ہوا ہے۔
اس سے قبل :کرونا وائرس نے طورطریقے اورضابطے ہی بدل دیئے: پنجاب یونیورسٹی نے اپنے آپ کو بدل لیا،اطلاعات کئے مطابق پنجاب یونیورسٹی کا آن لائن امتحانات لینے کا فیصلہ، امیدوار بی اے، بی ایس سی پارٹ ٹو کے امتحانات میں شرکت کیلئے 24 جولائی تک اپنا لاگ ان حاصل کر سکتے ہیں۔

پنجاب یونیورسٹی نے گریجوایشن کے امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا ہے، یونیورسٹی حکام کے مطابق بی اے، بی ایس سی پارٹ ٹو کا آن لائن امتحان 5 اگست سے شروع ہوگا، آن لائن امتحانات پانچ اگست سے 20 اگست تک جاری رہیں گے۔ شعبہ امتحانات نے امیدواروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ امیدوار 24 جولائی تک ای میل آئی ڈی کے تحت امتحانی لاگ ان حاصل کر سکتے ہیں، مصدقہ ای میل ایڈریس رکھنے والے امیدوار ہی امتحان میں شرکت کر سکیں گے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات 24 جولائی کے بعد امیدوار کا ای میل ایڈریس تبدیل نہیں کرے گا، آن لائن امتحانات کے حوالے سے تفصیلات یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر جاری کر دی گئی ہیں

کرونا وائرس نے طورطریقے اورضابطے ہی بدل دیئے: پنجاب یونیورسٹی نے اپنے آپ کو بدل لیا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.