پشاورمیں بیک وقت پیدا ہونے والے 6 بچوں میں سے 4 وفات پا گئے

0
29

پشاور: لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور میں بیک وقت پیدا ہونے والے 6 بچوں میں سے 4 وفات پا گئے۔

باغی ٹی وی : گزشتہ روز لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے گائنی وارڈ میں مہمند کی رہائشی خاتون کے ہاں بیک وقت چھ بچوں کی پیدائش ہوئی ہے جس میں پانچ بچیاں اور ایک بچہ شامل تھیں –

پشاورمیں خاتون کے ہاں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش

ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال محمد عاصم کا کہنا تھا کہ مہمند کے رہائشی شخص کی زوجہ کو زچگی کے لیے اسپتال لایا گیا جہاں خاتون نے بیک وقت 6 بچوں کو جنم دیا ہے ان میں پانچ لڑکیاں اور ایک لڑکا شامل ہیں بچوں کی پیدائش گائنی سی وارڈ کی ڈاکٹرز کی زیر نگرانی ہوئی جبکہ نومولود بچوں کو اس وقت نرسری وارڈ میں داخل کیا گیا ہے تاکہ ان کی صحت کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کی جاسکیں اسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ بچوں میں پانچ بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہے جبکہ بچوں اور ماں کی صحت تسلی بخش ہے۔

خیبر پختونخوا حکومت کا مفت لیور اور کڈنی ٹرانسپلانٹ کا اعلان

تاہم آج ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال نے بتایا کہ وفات پانے والوں میں 3 بچیاں اور ایک بچہ شامل ہے، خاتون کو دو بچیوں کے ساتھ اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ضلع مہمند سے تعلق رکھنے والی خاتون کے ہاں دو روز قبل 6 بچوں کے پیدائش ہوئی، بچے پیدائشی طور پر کمزور تھے جن کے بچنے کی امید کم تھی، اس سے والدین کو آگاہ کردیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ ایل آر ایچ کا گائنی یونٹ صوبے کا سب سے بڑا اور جدید ہونٹ ہے جس میں روزانہ کی بنیاد پر زچگی کے تقریباً 70 کیسز نمٹائے جاتے ہیں۔

پشاور:پولیس پر دستی بم کے حملوں میں تین اہلکار زخمی:خوف وہراس پھیل گیا

Leave a reply