شہر قائد، پولیس مقابلے کے بعد قبضہ مافیا کا سرغنہ زخمی حالت میں گرفتار
شہر قائد، پولیس مقابلے کے بعد قبضہ مافیا کا سرغنہ زخمی حالت میں گرفتار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں جاری ہیں
کار سرکار میں مداخلت اور فرض کی ادائیگی کے دوران تھانہ اورنگی پولیس پر ملزمان نے حملہ کیا،پولیس کی جوابی کاروائی کے دوران 1 ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا،زخمی ملزم کی شناخت عالم جان ولد کتائین کے نام سے ہوئی۔ ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، چلیدہ خولز، نقدی اور زیر استعمال موٹرسائیکل برآمد کر لی گئی،برآمدہ زیر استعمال 125 موٹرسائیکل کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔پولیس اور ملزم کے درمیان مقابلہ سیکٹر ساڑھے آٹھ مین اللّٰہ والا روڈ پر ہوا۔زخمی گرفتار ملزم کو بعد طبی امداد تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کی جانب سے ضابطے کی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔
گزشتہ شب پولیس مقابلے کے دوران زخمی ہونے والے ملزم کا مزید ریکارڈ حاصل کرلیا گیا۔ملزم عالم جان عرف عالم افغانی تھانہ اورنگی پولیس کے ہاتھوں زخمی حالت میں گرفتار ہوا تھا۔ملزم تھانہ منگھوپیر کے مقدمہ الزام نمبر 740/2022 بجرم دفعہ 147/148/149/324/337H(2)/4277 میں مفرور و مطلوب تھا۔ملزم قبضہ مافیا کا سرغنہ ہے اور اسلحہ کے زور پر غریب عوام سے انتہائی کم داموں میں زمین کی خرید و فروخت کرتا تھا۔ملزم قبل از بھی ایکسپلوزو ایکٹ سمیت سنگین نوعیت کے ذیل مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے۔
1. مقدمہ الزام نمبر 99/2022 بجرم دفعہ 4/5 ایکسپلوزو ایکٹ تھانہ فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا۔
2. مقدمہ الزام نمبر 100/2022 بجرم دفعہ 23(i)A اسلحہ ایکٹ تھانہ فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا۔
3. مقدمہ الزام نمبر 101/2022 بجرم دفعہ 6/9C نارکوٹیکس ایکٹ تھانہ فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا۔
رات بھر زیادتی کے بعد برہنہ حالت میں نرس کو سڑک پر ملزمان پھینک گئے
دو کمسن لڑکیوں کو برہنہ کر کے گھمانے والے کیس میں اہم پیشرفت
ماموں کی بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار
پانی پینے کے بہانے گھر میں گھس کر لڑکی سے گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار
زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار