ضمنی انتخابات،قانون توڑنے والوں کو قانون کی گرفت کا سامنا کرنا پڑے گا،وزیر داخلہ

0
85
خریدارکوتحفظ کی بجائے مقدمات بنا رہے ہیں،رانا ثنا کیس میں عدالت برہم

ضمنی انتخابات،قانون توڑنے والوں کو قانون کی گرفت کا سامنا کرنا پڑے گا،وزیر داخلہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان الیکشن ہار چکا ہے، اب عوام سے لڑنے کی تیاری کر رہا ہے،

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ عمران اور اس کے ٹائیگرز قانون کے دائرے میں رہیں، ڈسکہ الیکشن والی کوئی حرکت کی تو قانون حرکت میں آئے گا ،پی ٹی آئی کے 500 سے زائد افرادفسادی ارادے سے پنجاب پہنچائے گئے ہیں،حلقے سے باہر کے پولنگ ایجنٹ لگانے کی درخواست اسی سازش کا حصہ تھی خیبر پختو نخوا کے بھائیوں کو پنجاب کے بھائیوں سے لڑانے کا پلان ہے پرویز خٹک، اسد قیصر ،علی محمد خان اور مراد سعید فسادیوں کو شیلٹر دے رہے ہیں الیکشن کمیشن کے احکامات اور قانون کو توڑنے والوں کو قانون کی گرفت کا سامنا کرنا پڑے گا پی ٹی آئی ٹائیگرز سے غنڈہ گردی کرائی گئی تو نتائج کا ذمہ دار عمران نیازی ہوگا،4سال عوام کو لوٹنے والوں کو 20 حلقوں کے عوام کا مینڈیٹ لوٹنے نہیں دیں گے عمران کی سیاست کا جنازہ نکل چکا ہے،الیکشن کمیشن کے احکامات اور قانون توڑنے والوں کو قانون کی گرفت کا سامنا کرنا پڑے گا ،17جولائی کو 20 حلقوں میں ووٹ کے ذریعے عوام تدفین کی رسم ادا کریں گے،

قبل ازیں پنجاب حکومت نے تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پوراورمقبول گجر کے پنجاب میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے ر پنجاب میں داخلے سے پابندی بارے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے مذکورہ رہنماوں کو رواں مال 15 جولائی سے 18 جولائی تک پنجاب میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی، تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کا کہنا ہے کہ ضمنی الیکشن میں حکومتی مداخلت کو روکا جائے،علی امین گنڈاپور کے پنجاب داخلے پر پابندی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے،اقدام سے وفاق کے اتحاد اور یگانگت کو بھی نقصان پہنچے گا، علی نے تمام زندگی لاہور میں گزاری ان پر پابندی ماحول خراب کرنے کی کوشش ہے،یہ لوگ انتظامی مداخلت کر کے انتخابات کا ماحول خراب کر رہے ہیں،

علاوہ ازیں لاہور میں ضمنی انتخابات کا معرکہ ،امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی گئی،لاہور میں صوبائی اسمبلی کی4نشستوں پر کل 42امیدوار مدمقابل ہوں گے 4نشستوں پر مختلف پارٹیوں کے 23آزاد امیدوار بھی الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں پی پی 158میں پی ٹی آئی کے اکرم عثمان ،ن لیگ کے رانا حسن  سمیت 14امیدوار مدمقابل ہیں پی پی 158میں 8ازاد امیدوار بھی میدان میں ہوں گے پی پی 167میں پی ٹی آئی کے شبیر گجر ، ن لیگ کے نذیر چوہان سمیت 11 امیدوار مدمقابل ہوں گے پی پی 167میں 6آزاد امیدوار بھی الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں پی پی 168میں ن لیگ کے اسد کھوکھر پی ٹی آئی کے نواز اعوان سمیت 9امیدوار مدمقابل ہیں پی پی 170میں پی ٹی آئی کے ظہیر عباس کھوکھر ، ن لیگ کے محمد امین سمیت 8امیدوار مدمقابل ہیں پی پی 170میں 4آزاد امیدوار بھی مدمقابل ہوں گے،

لاہور کی 4نشستوں پر7لاکھ 22ہزار878ووٹرز حق رائے دہی استعمال کرینگے 4نشستوں پر مرد ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 82 ہزار928 ہے ،چار نشستوں پر خواتین ووٹرز کی تعداد 3لاکھ39ہزار950 ہے،لاہور میں ضمنی انتخابات کےلیے کل 466 پولنگ اسٹیشن قائم کیے جائیں گے ،158پولنگ اسٹیشن مردوں کے جبکہ 150پولنگ اسٹیشنز مشترکہ ہوں گے ، ضمنی انتخابات کےلیے کل 1471 پولنگ بوتھ قائم کیے جائیں گےلاہورکے تمام پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے لاہور میں 122پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس قرار دیئے گئے ہیں، الیکشن کمشنر پنجاب کا کہنا ہے کہ تمام آراوز کے کیمپ آفس سے پریزائیڈنگ آفیسر سامان لے کر جائیں گے تمام پولنگ اسٹیشنز پر سامان لے جانے کے لیے سیکیورٹی کی الگ الگ گاڑیاں ہیں،پولیس تعینات ہے اور رینجرز کیو آر ایف کی صورت میں موجود ہوگی تمام نتائج کے لیے لاہورکے کیمپ آفس میں بڑی سکرین لگائی گئی ہے،تمام آراوز کے پاس پریزائیڈنگ افسران واٹس ایپ پر فارم 45 بھیجیں گے ہم نے قانون و آئین کے تحت کام کرنا ہے،ہم مکمل طور پر غیر جانبداری سے کام کررہے ہیں،الیکشن کمیشن پر جو الزامات لگائے جارہے ہیں اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے،پنجاب پلین ایریا ہے پولنگ اسٹیشنز کا زیادہ سے زیادہ فاصلہ ایک گھنٹہ ہوگا،

بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

عثمان بزدارکی بےنامی جائیداد کی تفصیلات:15 ارب کی کرپشن کیسےکی؟

بزدار کی کرپشن پر عمران خان "چپ” کیوں تھے؟

عثمان بزدار کے گرد بھی گھیرا تنگ،ایک گرفتاری بھی ہو گئی

عثمان بزدار کے آبائی علاقے کے لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے

عثمان بزدار کی درخواست ضمانت پر فیصلہ آ گیا

بزدار کی رہائشگاہ پر اینٹی کرپشن کے چھاپے

عثمان بزدار کاجنوبی پنجاب سے مبینہ فرنٹ مین اینٹی کرپشن کے ہتھے چڑھ گیا

علاوہ ازیں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے واضح کردیا ہے کہ پولنگ ایجنٹ صرف متعلقہ حلقے کا ووٹر ہی ہوسکتا ہے یہ بات الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپنے تحریری فیصلے میں کہی ہے اور اس طرح الیکشن کمیشن نے ریٹرنگ افسران کے مؤقف کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کردی ہے الیکشن کمیشن کے جاری کردہ تحریری فیصلے کے تحت کسی بھی امیدوار کے پولنگ ایجنٹ کا تعلق دوسرے حلقے سے نہیں ہوسکتا تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے پولنگ ایجنٹس کی تعیناتی سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے موجود ہیں، الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ صاف و شفاف اور غیرجانبدارانہ انتخابات کرائے جائیں

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر ضمنی انتخاب 17 جولائی کو ہوگا۔ پی پی 7راولپنڈی، پی پی83 خوشاب،پی پی90 بھکر ، فیصل آباد کے حلقہ پی پی 97 ، جھنگ میں حلقہ پی پی125 ،127 اور شیخوپورہ میں پی پی 140 پر ضمنی انتخاب ہوگا۔اس کے علاوہ لاہور کی نشست پی پی 158، 167، 168 اور پی پی 170 پر ضمنی انتخاب ہوگا جبکہ ساہیوال میں پی پی202 ، پی پی217 ملتان، لودھراں کے حلقہ پی پی 224 اور 228 پر ضمنی الیکشن ہوگا۔بہاولنگر میں پی پی 237 اور مظفر گڑھ کے 3 حلقوں پی پی 237، 272، 273 پرضمنی انتخاب ہوگا۔ لیہ کے حلقہ پی پی 282 اور ڈیرہ غازی میں پی پی 288 پر بھی ضمنی انتخاب کا میدان سجے گا

Leave a reply