ھیئۃ العلماء فلسطین کی جانب سے قطر میں مندوبین کی بڑی بیٹھک ہوئی
دنیا بھر کے 32 سے زائد ممالک سے تعلق رکھنے والے نامور علماءکرام مفتیان عظام اور مشائخ نے شرکت کی،قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمان کے نمائندے کی حیثیت سے علامہ راشد محمود سومرو کی کانفرنس میں شرکت کی، جن مسلم رہنماؤں نے فلسطین کے مظلوموں کی آواز بننے کے ساتھ ساتھ انکو میدان میں نہتا نہیں چھوڑا۔ اہل فلسطین کی نمائندگی کرنے والے رہنماؤں کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ہے پاکستان سے صرف جمعیت علماء اسلام کے قائد حضرت مولانا فضل الرحمن کو خصوصی دعوت دی گئی ۔قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمن مظفرگڑھ میں عوامی اسمبلی میں شرکت کی وجہ سے اس بیٹھ میں شرکت سے قاصر رہے ۔
علامہ راشد محمود سومرو نے اسماعیل ھنیہ اور خالد مشعل سمیت دیگر رہنماؤں سے ملاقات کرکے مولانا فضل الرحمن کا خصوصی پیغام پہنچایا ،قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی جانب سے علامہ راشدمحمود سومرو نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم فلسطین کے علماء کرام کے شکر گزار ہیں ،ہم کانفرنس میں شرکت کی دعوت پر ممنون ہیں جمعیت علماء اسلام روز اول سے اھل فلسطین کے ساتھ کھڑی ہے۔جمعیت علماء اسلام نے پاکستان مین اب تک طوفان اقصی کے نام سے نو ملین مارچ کئے ہیں ، رمضان المبارک میں مکہ عالمی کانفرنس میں اھل فلسطین کے لئے سب سے پہلی اور توانا آواز حضرت مولانا فضل الرحمن نے بلند کی تھی ۔ جمعیت علماء اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمن پاکستان کے پارلیمنٹ میں بھی اسرائیلی جارحیت کے خلاف آواز بلند کررہے ہیں ۔ مولانا فضل الرحمن نے حکومت و افواج پاکستان کو بھی اس بات پر قائل کرنے کی بارہا کوشش کی ہیکہ فلسطین پر جاری بربریت اور جارحیت کے خلاف حکومت و افواج پاکستان کو کسی صورت خاموش نہیں رہنا چاہئے ۔مولانا فضل الرحمن کی اپیل پر کارکنان جمعیت نے اھل غزہ کی جو مالی مدد کی ہے ہم سمجھتے ہیں کہ وہ آٹے میں نمک کے برابر بھی نہیں اسکو مزید بڑھانے کے لئے کوشش کریں گے ۔ مولانا فضل الرحمن اور جمعیت علماء اسلام کی جانب سے اسرائیل کے خلاف اور فلسطین کے حق میں آواز بلند کرنے کی سزا امریکی ایما پر انتخابات میں ہمارے امیدواران کو ہروا کر دیا گیا،جمعیت علماء اسلام پاکستان نہ صرف اھل فلسطین کے ساتھ کھڑی ہے بلکہ ھر حال میں مالی اخلاقی اور سیاسی تعاون جاری رکھے گی ، فلسطین میں انشاءاللہ فتح حق کی ہی ہوگی اور باطل کا منہ کالا ہوگا ۔
اس موقع پر اسماعیل ھانیہ اور خالد مشعل سمیت فلسطین کی مکمل لیڈر شپ نے مولانا فضل الرحمن کی صحت یابی کے لئے دعاکی اور انکے بھرپور تعاون پر انکا شکریہ ادا کیا
سائفر سیکیورٹی کا مقصد یہی ہے کہ سائفر کو کسی غیر متعلقہ شخص کے پاس جانے سے روکا جائے،
سائفر کیس،اعظم خان نے مقدس کتاب ہاتھ میں رکھ کر بیان دیا تھا،ایف آئی اے پراسیکیوٹر
اعظم خان نے اعتراف کیا سائفر کی کاپی وزیراعظم نے واپس نہیں کی، ایف آئی اے پراسیکیوٹر
سائفر کیس،ڈاکومنٹ کی کاپی عدالتی ریکارڈ میں پیش نہیں کی گئی،عدالت
ثابت کریں کہ جو پبلک ریلی میں لہرایا گیا وہ سائفر تھا ،عدالت کا پراسیکیوٹر سے مکالمہ
سائفر کیس، عمران خان، قریشی کو سزا سنانے والے جج بارے اہم فیصلہ
سائفر کی کاپی کی ساری ذمہ داری پرنسپل سیکرٹری اعظم خان پر تھی،وکیل عمران خان
سائفر کیس:اسد مجید اسٹار گواہ ہو سکتے تھے ابھی اسد مجید نے تو کچھ نہیں کہا کہ وہ اسٹار گواہ بن سکتا








