پاکستان کی یورپ کے لیے پروازوں سے متعلق قیاس آرائیوں کا معاملہ،سیکرٹری ایوی ایشن،ڈی جی سی اے اے کی قیادت میں سول ایویشن کااعلیٰ سطحی وفد برسلز برسلز میں موجود ہے

ترجمان سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ وفد پاکستانی ایئر لائنز کی پروازیں بحال کرنے کے حوالے سے ایاسا ایئر سیفٹی کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں شرکت کرے گا، یورپی کمیشن میٹنگ کے نتائج کا اعلان اپنے داخلی طریقہ کار کو مکمل کرنے کے بعد کرتا ہے، پی سی اے اے نے ابھی تک پروازوں کی بحالی کے حوالے سے کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا،گزارش ہے کہ پروازوں کی بحالی کے حوالے سے میڈیا رپورٹس کو محض قیاس آرائی ہی سمجھا جائے،سول ایویشن کی گزارش ہے کہ ملک کے مفاد میں ایسی قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے.

یورپی سیفٹی ایجنسی ایاساکاسیفٹی ریویوبورڈکا اجلاس 14مئی کو برسلزمیں ہوگا، سی اے اے اور پی آئی اے کے اہم شعبوں کی آڈٹ سے متعلق رپورٹ پیش کی جائے گی،ترجمان سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ ایاسا کے اہم شعبوں جانچ پڑتال میں کامیابی حاصل کی ، اجلاس میں پاکستان سے پابندی ہٹنے کے امکانات ہیں

پی آئی اے اگلے ماہ پیرس کے لیے اپنی براہ راست پروازیں بحال کرنے کی تیاری کر رہی ہے،اسلام آباد میں کونسل آف اکنامک اینڈ انرجی جرنلسٹس کے ایک وفد سے بات کرتے ہوئے، پی آئی اے کے چیئرمین عبداللہ حفیظ نے انکشاف کیا کہ قومی کیریئر کو رواں ماہ IASA سے اہم کلیئرنس ملنے کی امید ہے،”جیسے ہی ہمیں کلیئرنس مل جائے گی، ہم جون تک پیرس کے لیے پروازیں شروع کر دیں گے، جس کے بعد 14 اگست کو پاکستان سے برطانیہ کے ہیتھرو ہوائی اڈے کے لیے براہ راست پروازیں دوبارہ شروع ہو جائیں گی،”

پاکستان سے برطانیہ کے لیے براہ راست پروازیں 2020 میں معطل کردی گئی تھیں جب یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (EASA) نے پی آئی اے پر یورپ اور برطانیہ کے لیے پروازوں پر پابندی عائد کردی تھی۔ یہ پابندی 2020 میں کراچی میں ایک المناک حادثے کے بعد لگائی گئی تھی جس میں تقریباً 100 افراد ہلاک ہوئے تھے اور پائلٹ لائسنس اسکینڈل سامنے آیا تھا، جس سے حفاظتی خدشات پیدا ہوئے تھے۔

توقع ہے کہ یورپی یونین اور برطانیہ کے لیے براہ راست پروازوں کی بحالی سے پی آئی اے کے آپریشنز کو نمایاں فروغ ملے گا اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے آسان سفر کی سہولت ملے گی،

پی آئی اے پر یورپ اور برطانیہ میں پروازوں پر پابندی رواں ماہ ختم ہونے کا امکان

پی آئی اے کا ایک اور کارنامہ،میت اسلام آباد چھوڑ کر لواحقین کوسکردو پہنچا دیا

پی آئی اے کی نجکاری کے حوالہ سے اہم پیشرف

پی آئی اے کسے اور کیوں بیچا جارہا،نجکاری پر بریفنگ دی جائے، خورشید شاہ

پی آئی اے کا جون سے یورپ اور برطانیہ کا آپریشن شروع کرنے کا امکان

(پی آئی اے) کی نجکاری کا دوسرا اور انتہائی اہم مرحلہ کامیابی سے مکمل

پی آئی اے کی نجکاری سب سے پہلے ہو گی،وفاقی وزیر خزانہ

پی آئی اے نے پچھلے پانچ سالوں میں پانچ سو ارب کا نقصان کیا، علیم خان

عمان میں ہنگامی لینڈنگ کرنیوالے پی آئی اے طیارے کی فنی خرابی دور نہ ہوسکی،مسافر منتظر

وزیراعظم نے پی آئی اے کی نجکاری پر عمل درآمد کیلئے حتمی شیڈول طلب کر لیا

کراچی میں پی آئی اے طیارے کا حادثہ یا دہشت گردی؟ اہم انکشافات

طیارے کا کپتان جہاز اڑانے کے قابل نہیں تھا،مبشر لقمان کھرا سچ سامنے لے آئے

پی آئی اے کی نجکاری،وزیرہوابازی و نجکاری کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس

Shares: