قومی اسمبلی میں مندر کو توڑنے نقصان پہنچانے کی مذمتی قرارداد منظور

0
83
قومی-اسمبلی-میں-مندر-کو-توڑنے-نقصان-پہنچانے-کی-مذمتی-قرارداد-منظور #Baaghi

قومی اسمبلی میں مندر کو توڑنے نقصان پہنچانے کی مذمتی قرارداد منظور

ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا

قومی اسمبلی اجلاس میں رحیم یارخان میں مندر کی توڑ پھوڑ پر بحث کی گئی وزیر انسانی حقوق شیری مزاری کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے مندر واقعہ کا نوٹس لیا مقدمہ درج ہو چکا، مندر کی تزئین حکومت خود کرے گی

بھونگ شریف مندر کو توڑنے نقصان پہنچانے کی مذمتی قرارداد منظورکر لی گئی،قرارداد وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے پیش کی،قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ یہ ایوان مندر پرحملے کی مذمت کرتا ہے، واقعے پر قوم اقلیتوں کےساتھ ہے ،علی محمد خان کا کہنا تھا کہ اسلام میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ پر زور دیا گیا،انسانی حقوق میں مسلم اور غیر مسلم برابر ہیں، وزیر اعظم نے مندر کی بےحرمتی کے واقعے کا سخت نوٹس لیا پورا ملک ،حکومت ہندو برادری سے اظہار ہمدردی کرتی ہے،پاکستان کے پرچم میں سفید رنگ اقلیتوں کی نمائندگی کرتا ہے،

وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے مندر واقعہ کا نوٹس لیا پاکستان کے پرچم میں سفید رنگ اقلیتوں کی نمائندگی کرتا ہےپاکستان پرکوئی فاشسٹ آئیڈیالوجی حکومت نہیں کرسکتی، مندر پرحملہ کرنے والوں کوسزادی جائے گی،

قومی اسمبلی نے انتخابات سے متعلق آرڈیننس کی دوسری ترمیم کو120دن کے لیے توسیع دے دی قومی اسمبلی نے والدین کے تحفظ آرڈیننس 2021کو 120 روز کی توسیع دے دی قومی اسمبلی میں آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی بل 2020پیش کر دیا گیا سول ان مینڈ کرافٹ سسٹم بل 2021 قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا قومی احتساب ترمیمی بل پر قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کی رپورٹ ایوان میں پیش کر دی گئی اعلیٰ تعلیمی کمیشن ترمیمی بل 2021پر قائمہ کمیٹئ کی رپورٹ ایوان میں پیش کی گئی

واضح رہے کہ صادق آباد میں واقع ایک قدیم مندر پر مشتعل افراد نے حملہ اور توڑ پھوڑ کے بعد مندر کو نذر آتش کر دیا گیا۔ دوسری جانب اس واقعے سے متعلق سوشل میڈیا پر شور مچنے کے بعد وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل اور علامہ طاہر اشرفی کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔

بھارت میں کرونا کیسز ، بھارتی سائنسدانوں نے ہی بھارتی قوم کو ڈرانا شروع کر دیا

کرونا کیسز، بھارت میں نیا ریکارڈ بن گیا،شمشان گھاٹ میں طویل قطاریں

کرونا کیسز، بھارت دنیا میں نمبر ون، سب سے زیادہ مریضوں کا ایک اور ریکارڈ بنا لیا

ہندوستانی عوام کے نام اسلام آباد سے پاکستانی تجزیہ نگار کا کھلا خط.

ججز اور انکے اہلخانہ کے لئے فائیو سٹار ہوٹل میں کرونا ہسپتال قائم

قادیانی آئین کی خلاف ورزی اور توہین عدالت کا مسلسل ارتکاب کر رہے ہیں، حافظ عاکف سعید

مندر کی تعمیر کے خلاف مزید دو درخواستیں، عدالت نے فیصلہ سنا دیا

تاریخی ہندو مندر مسماری کا معاملہ،ن لیگ اور جمعیت علماء اسلام کے رہنماؤں پر مقدمہ درج،گرفتاریاں شروع

مندر جلائے جانے کے واقعے میں فرائض سے غفلت برتنے والے پولیس اہلکاروں کو ملی سزا

اقلیتوں کے حقوق،سپریم کورٹ نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا

وزیراعظم کی اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے حوالے سے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت

اگر یہ مندر ہوتا ۔۔۔ لیکن یہ تو مسجد ہے ، تحریر: محمد عاصم حفیظ

مندر گرا دیا اگر مسجد گرا دی جاتی تو کیا ردعمل سامنے آتا؟ چیف جسٹس کا بڑا حکم

Leave a reply