قومی کھلاڑیوں کا کل سے لاہور میں تین روزہ تربیتی کیمپ کا آغاز

0
30

سری لنکا میں افغانستان کے خلاف سیریز کی تیاری کے لیے قومی کھلاڑیوں کا کل سے لاہور میں تین روزہ تربیتی کیمپ شروع ہو گا، آئی لینڈرز کے دیس لنکن پریمیئر لیگ کھیلتے کپتان بابر اعظم سمیت قومی کرکٹر سترہ اگست کو وہیں اسکواڈ کا حصہ بن جائیں گے ۔ایشیا کپ اور ورلڈکپ سے پہلے شیڈول افغانستان کے خلاف تین ون ڈے میچز کی سیریز کے لیے کھلاڑی اِن ایکشن ہوں گے لاہور میں تین روزہ تربیتی کیمپ میں ابتدائی طور پر عبداللہ شفیق، فہیم اشرف، محمد وسیم جونیئر، سلمان آغا اور سعود شکیل شرکت کریں ، ان کے ساتھ حال ہی میں ایمرجنگ کپ اور دورہ آسٹریلیا میں بہترین پرفارمنس دینے والے آٹھ نوجوان کرکٹرز کو ٹریننگ کا موقع دیا جائے گا قومی اسکواڈ سترہ اگست کو سری لنکا روانہ ہو گا، کپتان بابر اعظم سمیت لنکن پریمیئر لیگ کھیلتے قومی کھلاڑی ہمبن ٹوٹا میں ہی اسکواڈ کو جوائن کریں گے

Leave a reply