باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام عالمی حدت کی قیمت ادا کر رہے ہیں،قدرتی آفات کا مقابلہ کرنے کے لیے عالمی برادری کو یکجا ہونا پڑے گا ،

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مستقبل کی حکمت عملی وضع کرنے کے لیے مل کر بیٹھنا ہوگا پاکستان پر 40 دن اور 40 رات تک ایک تباہ کن سیلاب مسلط رہا سیلاب نے پاکستان میں صدیوں کا موسمیاتی ریکارڈ توڑ دیا ،آج بھی ملک کا بڑا حصہ پانی میں ڈوبا ہوا ہے سیلاب سے متاثرہ خواتین اور بچے صحت کے خطرات سے دوچار ہیں،سیلاب سے متاثرہ خواتین میں ساڑھے 6لاکھ حاملہ ہیں، سیلاب کے باعث 1500 سے زائد لوگ جاں بحق ہوئے،سیلاب سے 370 پل تباہ، 10 لاکھ مویشی ہلاک ہوئے، ابتدائی تخمینے کے مطابق سیلاب سے 13 ہزار کلومیٹر سے زیادہ سڑکوں کو نقصان پہنچا ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے پاکستان متاثر ہورہا ہے، اس طرح کی قدرتی آفت کو نہیں دیکھا گیا، ہمیں پہلے بڑھتے ہوئے درجہ حرارت اور اب سیلاب کا سامنا ہے، دنیا میں کاربن فضا میں بھیجی جارہی ہے،پاکستان کاحصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے، سیلاب سے متاثرہ ملک کے ہر کونے کا دورہ کیا اور وقت گزارا، پاکستان میں لوگ پوچھتے ہیں کہ ان کے ساتھ ایسا کیوں ہوا؟ ناقابل تردید اور تکلیف دہ حقیقت یہ ہے کہ یہ آفت ہماری وجہ سے نہیں آئی گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں، جنگلات جل رہے ہیں،گرمی کی لہر 53 ڈگری سینٹی گریڈ سے بڑھ گئی جو کرہ ارض کا گرم ترین مقام بنا رہی ہے، ایک بات واضح ہے کہ جو کچھ رونما ہوا وہ پاکستان تک محدود نہیں رہے گا،

نور مقدم کیس میں سیشن کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے ،اسلامی نظریاتی کونسل

بیٹے کی جانب سے اہلیہ کے قتل کے بعد ایاز امیر کا موقف بھی آ گیا

شک تھا سارہ کا کسی کے ساتھ کوئی افیئر ہے۔ ایاز امیر کے بیٹے کا بیوی کو قتل کرنے کے بعد بیان،

ایاز میر کے بیٹے کی خوفناک درندگی :سارہ انعام ،کینیڈین شہری،دبئی آئی،گاڑی خریدی ،مگرپھرکیاہوا؟ہولناک انکشافات

ایاز امیر کی بہو کا پوسٹمارٹم مکمل،سارہ کے قتل کی وجہ کا تعین نہ ہوسکا

پہلے مارا، گھسیٹ کر واش روم لے گیا،ایاز امیر کے بیٹے نے سفاکیت کی انتہا کر دی

آج ہمیں انصاف مل گیا،نور مقدم کے والد کی فیصلے کے بعد گفتگو

سر پر ڈمبل مارا،آلہ قتل بھی خود برآمد کروایا،ایاز امیر کے بیٹے کیخلاف مقدمہ درج

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں،تنازعات کو پرامن مذاکرات سے ہی حل کیا جاسکتا ہے،ہمیں اپنے وسائل کا رخ عوام کی طرف موڑنا ہوگا بھارت کو سمجھنا ہو گا جنگ آپشن نہیں،پُرامن اور خوشحال افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے ہمیں ایک اور سول جنگ اور دہشت گری سے بچنا چاہیے، کوئی بھی ہمسایہ ملک مہاجرین کو پناہ دینے کی پوزیشن میں نہیں ہے، پاکستان دہشت گردی کا سب سے بڑا شکار رہا ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 80 ہزار سےزائد قربانیاں دے چکے ہیں،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 150 ارب ڈالر سے زیادہ کا معاشی نقصان اٹھایا ، اسلامو فوبیا ایک عالمی رجحان ہے،نائن الیون کے بعد مسلمانوں کے بارے میں شک اور امتیازی سلوک وبائی شکل اختیار کر گیا او آئی سی کی جانب سے پاکستان کی طرف سے متعارف کرائی گئی ایک تاریخی قرارداد کو منظور کیاگیا،15مارچ کو اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے عالمی دن کے طور پر منایا گیا امید ہے اسلامو فوبیا کے خاتمے اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں گے،

Shares: