شاہ محمود قریشی کا اپنے حلقے میں عوامی انداز، شیخ رشید کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

0
46

شاہ محمود قریشی کا اپنے حلقے میں عوامی انداز، شیخ رشید کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں این اے 156کی مختلف یونین کونسلوں کا دورہ کیا۔انہوں نے موٹر سائیکل پر بیٹھ کر این اے 156کی یونین کونسل52محلہ غریب آباد کا دورہ کیا۔ محلہ غریب آباد کے عمائدین سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور حل کیلئے احکامات جاری کئے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید موٹر سائیکل پر سفر کرنے بارے مشہور ہیں، آج شاہ محمود قریشی نے بھی حلقے میں موٹر سائیکل پر عمائدین سے ملاقاتیں کیں اس موقع پر عوام شاہ محمود قریشی کو موٹر سائیکل پر دیکھ کر حیران رہ گئے، کئی مقامات پر شہریوں نے تحریک انصاف کے حق میں نعرے بھی لگائے

https://twitter.com/TahirSaidPTI/status/1231202688970436615

شاہ محمود قریشی نے یونین کونسل 52میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ترقیاتی کامو ں کو بروقت مکمل کیا جائے، ان کی شفافیت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے ۔ اس موقع پر وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ملتان کے شہریوں کے مسائل کا ادراک ہے ، انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔عوام نے ہمیں عزت دی ہے ، یہ این اے 156کے عوام کا منتخب نمائندہ ہے جو پوری دنیا میں پاکستان کا مقدمہ بھر پور انداز میں لڑ رہا ہے۔وزارت خارجہ کی مصروفیات کے باوجود حلقے کی عوام سے مسلسل رابطہ میں ہوں

 

بھارتی آئیڈیالوجی نفرت پر مبنی،اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کے سامنے وزیراعظم نے کیا مودی کو بے نقاب

ترک صدر نے کیا کشمیر ، ایف اے ٹی ایف بارے اہم اعلان، کہا وفا کے پیکر پاکستانیوں کو کبھی نہیں بھول سکتے

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں این اے 156 کی مختلف یونین کونسلوں کا دورہ کیا، وفود سے ملاقاتیں کیں اور استقبالیہ تقاریب میں شرکت کی۔ این اے 156 کی مختلف یونین کونسلوں میں جاری ترقیاتی کامو ںکا جائزہ لیا۔یوسی39 میں سابق چیئرمین منور قریشی کے سسر کی وفات پر فاتحہ خوانی کی ۔ ممتاز آباد میں دنیا ٹی وی کے بیورو چیف نعمان خان بابر کے نانا اور سابق کونسلر اعجاز خان بابر کے والد کی وفات پر فاتحہ خوانی کی۔ یوسی16میں مکھن شاہ کے بھائی کی وفات پر فاتحہ خوانی کی۔

افغانستان میں جنگ بہت ہو چکی، اب امریکا کی کیا خواہش ہے؟ زلمے خلیل زاد بول پڑے

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی گلشن مارکیٹ نیو ملتان گئے جہاں انہوں نے انجمن تاجران گلشن مارکیٹ کے سیکرٹری جنرل سلیم کمبوہ کے والد کی وفات پر فاتحہ خوانی کی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی گلشن مارکیٹ کی مختلف دکانوں پر گئے اور فرداً فرداً تاجروں سے ملاقات کی۔ انہوں نے یوسی 62میں سابق کونسلر رانا فرخ کی رہائش گاہ پر چائے میں شرکت کی۔ یوسی 62میں صدام چھڑڑ کے گھر استقبالیہ میں شرکت کی۔ اس موقع پر حاجی جاوید اختر انصاری’ سید بابر شاہ ‘ چودھری خالد جاوید وڑائچ’ چودھری الیاس ‘ رائو امجد ‘ ناصر چٹھہ ویگر شخصیات ان کے ہمراہ تھیں۔ وزیر خارجہ نے متعدد مقامات پر کارکنوں سے بھی ملاقات کی .

Leave a reply