راحت فتح علی خان عوام کی عدالت میں، خصوصی انٹرویو،سوالات کی بوچھاڑ

0
79

راحت فتح علی خان عوام کی عدالت میں، خصوصی انٹرویو،سوالات کی بوچھاڑ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کے کھرا سچ پروگرام میں میزبان راحت فتح علی خان نے عید کے پہلے روز خصوصی طور پر شرکت کی ہے،

راحت فتح علی خان نے عید کے سپیشل پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ زیادہ کھانے والی عید نہیں ہے، عید کے دن ہی کوئی فنکشن نہیں رکھتے،رمضان میں زیادہ تر حصہ پاکستان میں رہے، میں پاکستان میں ہی تھا،عید پر مجھے پسند ہے کہ قدورتوں کو ختم کیا جائے اور صلح اچھی لگتی ہے، جس پر مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ مجھے بھی بڑا اچھا لگتا ہے جب کوئی مہمان آ‌کر مجھے عیدی دے جائے، راحت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ عیدی بچوں کو ملتی ہے اب ہم بڑے ہو گئے ہیں، ہمارے بچے اب عیدی لیتے ہیں جس پر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ یعنی آپ کی طرف سے نہ سمجھیں

ایک سوال کے جواب میں راحت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ میں نے کافی شخصیات دیکھیں کہ وہ لیجنڈ تھیں لیکن انہوں‌ نے کبھی محسوس نہیں کروایا، نصرت فتح علی خان، میڈم نورجہاں، جس پر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ میڈم کو کبھی غصہ چڑھ جاتا تھا تب انکے کوئی قریب نہیں جاتا تھا. راحت فتح علی خان کو ایک یونیورسٹی نے ڈاکٹر کی ڈگری دی ہے، آج یہ ڈاکٹر ہیں ہمارے پاس،

راحت فتح علی خان سے سوال کیا گیا کہ سازش یا مداخلت میں سے کونسی چیز اچھی ہے جس پر راحت فتح علی خان مسکرائے اور کہاکہ اچھا ہے مداخلت ہی کر لیں، سازش اچھی بات نہیں،

مودی کا پاکستان میں بہترین دوست کون ہے کے سوال کے جواب میں راحت فتح علی خان نے کہا نواز شریف صاحب،

مرچیں کھانے کا مزہ آتا ہے یا لگانے کا ، کے سوال کے جواب میں کہا کہ لگائی نہیں اسلئے تجربہ نہیں ہے

شیخ رشید کی شادی پہلے ہو گی یا اگلا الیکشن؟ سوال کے جواب میں راحت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ اگلا الیکشن ہی پہلے ہو گا

پینڈو اور برگر میں کیا فرق ہے کہ سوال کے جواب میں راحت فتح علی خان نے کہا کہ برگر گاؤں میں نہیں ملتا،

https://www.youtube.com/watch?v=0Ciffarzi9s

پروگرام کی مکمل ویڈیو مبشر لقمان آفیشیل یوٹویب چینل پر دیکھی جا سکتی ہے

مسجد نبوی کو جلسہ گاہ بنانیوالو شرم کرو، بے حرمتی کا سازشی پکڑا گیا، مبشر لقمان پھٹ پڑے

امریکہ. سپر پاور نہیں رہے گا.؟ مبشر لقمان کی زبانی سنیں اہم انکشافات

مفتی عبدالقوی کا نیا چیلنج، دیکھیے خصوصی انٹرویو مبشر لقمان کے ہمراہ

دعا کریں،پنجاب حکومت کو عقل آجائے، بزدار سرکار پر مبشر لقمان پھٹ پڑے

سعودی عرب میں سخت ترین کرفیو،وجہ کرونا نہیں کچھ اور،مبشر لقمان نے کئے اہم انکشافات

جنات کے 11 گروہ کون سے ہیں؟ حیرت انگیز اور دلچسپ معلومات سنیے مبشر لقمان کی زبانی

سابق وزیراعلیٰ سندھ کی بیٹی پروفیسر ڈاکٹر بھی کرونا کا شکار

مسجد نبوی میں نازیبا نعرے، مولانا طارق جمیل بھی خاموش نہ رہ سکے

مسجد نبوی واقعہ توہین رسالت کے زمرے میں‌ آتا ہے، مبشر لقمان کے فین کی قوم سے اپیل

Leave a reply