رمیش کمار پر قاتلانہ حملہ، سپریم کورٹ نے رپورٹ طلب کر لی
سپریم کورٹ میں اقلیتوں کے حقوق سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی
سپریم کورٹ نے متروکہ وقف املاک کی غیر قانونی فروخت کا نوٹس لے لیا سپریم کورٹ نے ڈی جی ایف آئی اے کو فوری طلب کر لیا ،چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ متروکہ وقف املاک بورڈ نے ساری جائیدادیں فروخت کر دی ہیں، کس قانون کے تحت متروکہ وقف املاک کی پراپرٹی فروخت کی گئی؟متروکہ املاک کو فروخت کرنا قانون کی خلاف ورزی ہے، لاکھوں کے حساب سے یہ جائیدادیں فروخت کر کے کھا گئے ہیں، اسطرح تو املاک بورڈ کو بنانے کا مقصد فوت ہوگیا،متروکہ املاک وقف بورڈ اپنی ذ مہ داری پوری کرنے میں ناکام ہوگیا،
ڈی جی ایف آئی اےعدالتی حکم پر سپریم کورٹ میں پیش ہوئے ،چیئرمین متروکہ وقف املاک اور ڈی جی ایف آئی سے تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں .چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ متروکہ وقف املاک کے افسران نے اقلیتی پراپرٹیز کو ذاتی ملکیت بنایا ہوا ہے،دوران سماعت پیٹرن ان چیف ہندو کونسل رمیش کمار کا اپنے اوپر ہوئے حملے کا تذکرہ کیا، رمیش کمار نے عدالت میں کہا کہ کراچی میں مجھ پر حملہ کیاگیا ، عدالت نوٹس لے، سپریم کورٹ نے آئی جی سندھ سے رمیش کمار پر حملے کی رپورٹ طلب کرلی ،سپریم کورٹ نے کہا کہ آئی جی سندھ کل تک رمیش کمار پر حملے کی رپورٹ جمع کرائیں ،آئی جی سندھ یقینی بنائیں کہ مستقبل میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے،سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی
قبل ازیں سپریم کورٹ میں کرک مندر ازخودنوٹس کیس کی سماعت ہوئی ،ایڈوکیٹ جنرل خیبر پختونخوا نے کہا کہ کرک مندر کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے ،حملہ کرنے والوں نے 31 لاکھ 77 ہزارروپے کی رقم ادا کردی ہے، چیف جسٹس گلزار احمد نے ایڈوکیٹ جنرل خیبر پختونخوا سے استفسار کیا کہ ریکور کیا گیا پیسہ کہاں جمع کرایا گیا؟ ایڈوکیٹ جنرل نے عدالت میں جواب دیا کہ ریکور کی گئی رقم خزانے میں جمع کرائی گئی، عدالت نے حکم دیا کہ کرک مندر کے اطراف پانی کی سہولت فراہم کرنے کے لیے پائپ لائن بچھائی جائے، کرک مندر کے علاقے میں نکاسی آب کے لیے سیوریج سسٹم فراہم کیا جائےعلاقے میں صفائی ستھرائی، نکاسی آب کا پانی کھڑا نہ ہو یقینی بنایا جائے،
خیبر پختوںخواہ کے علاقے کرک میں مشتعل افراد نے ہندوؤں کے ایک مندر کو جلا کر مسمار کر دیا،کرک کے علاقے ٹیری میں قائم قدیم ترین ہندو مندر میں توسیعی کام جاری تھا کہ سینکڑوں مشتعل افراد وہاں پہنچے اور مندر کو آگ لگادی، جس کے بعد عمارت کے زیادہ تر حصے کو بھی مسمار کردیا گیا، مشتعل افراد کئی گھنٹوں تک مندر کے اطراف موجود رہے۔اس موقع پر مقامی پولیس بھی موجود تھی لیکن پولیس نے کسی قسم کا کوئی ایکشن نہیں لیا،پولیس خاموش تماشائی بنی رہی ,ہندو رہنما روہت کمار ایڈووکیٹ نے الزام لگایا کہ علاقہ مکینوں نے امن معاہدے اور سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مندر کو مسمار کیا ہے۔
قادیانی آئین کی خلاف ورزی اور توہین عدالت کا مسلسل ارتکاب کر رہے ہیں، حافظ عاکف سعید
مندر کی تعمیر کے خلاف مزید دو درخواستیں، عدالت نے فیصلہ سنا دیا
تاریخی ہندو مندر مسماری کا معاملہ،ن لیگ اور جمعیت علماء اسلام کے رہنماؤں پر مقدمہ درج،گرفتاریاں شروع
مندر جلائے جانے کے واقعے میں فرائض سے غفلت برتنے والے پولیس اہلکاروں کو ملی سزا
اقلیتوں کے حقوق،سپریم کورٹ نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا
وزیراعظم کی اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے حوالے سے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت
اگر یہ مندر ہوتا ۔۔۔ لیکن یہ تو مسجد ہے ، تحریر: محمد عاصم حفیظ
مندر گرا دیا اگر مسجد گرا دی جاتی تو کیا ردعمل سامنے آتا؟ چیف جسٹس کا بڑا حکم
مندر حملہ کیس، متعلقہ ایس ایچ او کو ابھی تک گرفتار کیوں نہیں کیا گیا؟ چیف جسٹس