راولپنڈی پولیس کی شاندار كاروایياں، مختلف مقدمات میں ملوث مجرم گرفتار۔

0
28

راولپنڈی پولیس کی اہم کاروائی،قتل اور اقدام قتل کے02 مقدمات میں ملوث 09 ملزمان گرفتار،ملزمان نے معمولی تلخ کلامی پر02افراد کو قتل اور02خواتین سمیت03افراد کو زخمی کر دیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایس ایچ او نصیرآبادنے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے قتل اور اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب مرکزی ملزم سمیت 03ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں مرکزی ملزم شہباز، تیمور اور بلال شامل ہیں، ملزمان نے 10 روز قبل معمولی تلخ کلامی پر چاکرہ کے علاقے میں ایک شخص کو قتل جبکہ دو خواتین سمیت 03 افراد کو زخمی کر دیا تھا،واقعہ کا مقدمہ اظہر کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا،لواحقین نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے احتجاج کیا تھا، ایس پی پوٹھوہار کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کیا گیا تھا،جبکہ ایس ایچ او صادق آباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے عاصم نامی لڑکے کو قتل کرنے والے06ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں نعمان، نقاش، علی رضا، محمد عمیر، محمد احسن اور محمد صدیق شامل ہیں، ملزمان نے شادی کی تقریب میں معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کرکے عاصم کو قتل کر دیا تھا، مقتول کے قتل کا مقدمہ اس کے والد محمد بنارس کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا، ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزمان سے 04 پسٹل30بور معہ ایمونیشن برآمد کرلیے، واقعہ میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کا تحرک جاری ہے، جنہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا، سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس نے ملزمان کی گرفتاری پر ڈویژنل ایس پیز متعلقہ ایس ایچ او زاور پولیس ٹیموں کوشاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے سخت سزا دلوائی جائے سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔
تھانہ واہ کینٹ پولیس کی اہم کاروائی،ڈکیتی اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث سید آغا افغانی گینگ کے 03ملزمان گرفتار،مسروقہ رقم،موبائل فونز اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا منظم ومتحرک گینگز کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،ایس ڈی پی ا وٹیکسلا کی زیر نگرانی ایس ایچ او واہ کینٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث سید آغا افغانی گینگ کے 03ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ سید آغا، عالم خان اور حیات خان شامل ہیں،ملزمان کے قبضے سے مسروقہ رقم 52ہزار500 روپے، موبائل فونز اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ 03 پسٹل معہ ایمونیشن برآمدہوئے،ایس ایچ او نے بتایا کہ گینگ کا سرغنہ سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے اور ملزمان سے مال مسروقہ کی برآمدگی دوران تفتیشل کی گئی، سی پی او راولپنڈی محمدا حسن یونس نے ملزمان کی گرفتاری پر ایس پی پوٹھوہار اور واہ کینٹ پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کے دیگر سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے، منظم و متحرک گینگز کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔
تھانہ مری پولیس کی اہم کاروائی، خطر ناک ڈور تیار کرنے والے 05 ملزمان گرفتار،ڈور کی تیاری کے آلات،پتنگیں اور متعلقہ سامان برآمد، مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او مری نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے خطرناک ڈور تیار کرنے والے05 ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں حماد خالد، محمد عامر، محمد انور، محمد لطیف اور منور علی شامل ہیں، ملزمان کے قبضہ سے ڈور کی تیاری کے آلات، 04 رول دھاگہ، 2 رولنگ مشین، پسا ہوا کانچ، 100 پتنگیں و دیگر متعلقہ سامان برآمد ہوا، ایس پی صدر نے ایس ایچ او مری اور پولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہا کہ خطرناک ڈور تیار کرکے انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔
تھانہ ویسٹریج پولیس کی کاروائی،اشتہاری مجرم کو پناہ دینے اور فرار ہونے میں مدد دینے والا ملزم گرفتار،مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا اشتہاری مجرمان اور انکے سہولت کاروں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایس ایچ اوویسٹریج نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ضرر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم ماسٹر مقصود کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیا، ریڈ کے دوران ملزم شاہد محمود نے اشتہاری مجرم کو فرار ہونے میں مدد دی،جس پر ویسٹر یج پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اشتہاری مجرم کے سہولت کار شاہد شاہد محمود کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا، ایس پی پوٹھوہار نے ایس ایچ او ویسٹریج اور پولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہا کہ اشتہاری مجرمان اور انکے سہولت کاروں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔
راولپنڈی پولیس کا پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف موثر کریک ڈاؤن،30ملزمان گرفتار4600سے زائد پتنگیں اور ڈوریں برآمد، مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایس ایچ او کوٹلی ستیاں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 19ملزمان وقاص زیب، حمزہ اسلم، محمد عقیل، عبداللہ، حنین احمد، محمد عبداللہ، فواد احمد، محمد ابوبکر، اسد اللہ، وقار حسین، احتشام علی، سعد اللہ، محمد عثمان، محمد بلال، شہباز اقبال، عبد القیوم، عتیق الرحمان، محمد شہباز اور احسن سعید کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضہ سے 520 پتنگیں، 10 ڈوریں، 2 شیشہ حقے برآمد ہوئے،ایس ایچ او رتہ امرال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 05پتنگ فروش محمد توقیر،محمد نعیم،محمد آدم،عثمان علی اور محمدیوسف کو گرفتا رکرلیا، ملزم کے قبضہ سے4050پتنگیں اور21ڈوریں برآمد ہوئیں،ایس ایچ او بنی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم حسنین علی کو گرفتار کرکے04پتنگیں اور01ڈور برآمد کرلی،ایس ایچ او نیو ٹاؤن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے02ملزمان جاوید کریم اور علی رضا کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضہ سے 10پتنگیں اور02ڈور یں برآمد ہوئیں،ایس ایچ او صادق آباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 02ملزمان ارباز اور محمد شان کو گرفتا رکرلیا، ملزمان کے قبضہ سے77پتنگیں برآمد ہوئیں،ایس ایچ او ریس کورس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم احتشام عباس کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے30پتنگیں اور04ڈوریں برآمد کرلیں،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے، ڈویژنل ایس پیزنے متعلقہ ایس ایچ اوز اور پولیس ٹیموں کوشاباش دیتے ہوئے کہا کہ پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔
راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے09ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ1010 گرام چرس،07پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد کرکے ملزمان کے خلا ف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کہوٹہ پولیس نے خضر حیات سے510گرام چرس، تھانہ مری پولیس نے عابد اللہ سے500گرام چرس،تھانہ نصیر آباد پولیس نے ظہور سے01پستول30بور معہ ایمونیشن، تھانہ سول لائن پولیس نے محمد عاقب سے01پستول30بور معہ ایمونیشن،تھانہ ائیر پورٹ پولیس نے محمد علی سے01پستول30بور معہ ایمونیشن،بلال احمد سے01پستول30بور معہ ایمونیشن،محمد شاہد اقبال سے01پستول30بور معہ ایمونیشن،تھانہ واہ کینٹ پولیس نے عدنان شہزاد سے01پستول30بور معہ ایمونیشن،تھانہ روات پولیس نے غالب حسین سے01پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

Leave a reply