سابق وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کو خط لکھ دیا
کشمیر کے حق میں ٹویٹ، رحمان ملک کا ٹویٹر اکاؤنٹ ہوا بند
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹر رحمان ملک نے خط میں مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت پر آگاہ کیا ،رحمان ملک نے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کو لکھے گئے خط میں کہا کہ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی کا نوٹس لے،اقوام متحدہ بھارتی مظالم پر تحقیقات کروانے کے لیے کمیشن تشکیل دے،
ٹویٹر استعمال کرنے والوں کی لئے بری خبر، پاکستان میں ٹویٹر بند کرنیکی تجویز
خط میں مزید کہا گیا کہ بھارتی افواج کشمیریوں کے قتل، زیادتی اور اغواسمیت مختلف جرائم میں ملوث ہیں، مقبوضہ کشمیر میں ادویات و اشیائے خورد و نوش کی قلت ہے ، بھارتی افواج کے محاصرے سے نوزائیدہ بچوں کو دودھ و خوراک میسر نہیں.